راجن
پور(کرائم رپورٹر ) محکمہ لیبر عوام کے فائدہ کیلئے رمضان بازار اور
مارکیٹوں میں اوزان اور ناپ تول کی چیکنگ مہم کو تیز کر دیا ہے۔ اِس سلسلہ
میں لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر نے رمضان بازار میں آٹے اور دوسری اشیاء کے
اوزان چیک کئے۔اِس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ دکاندار اپنے ترازو اور باٹ
چیک کروائیں ورنہ اُن کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ اُنہوں نے کہا کہ
ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پرناپ تول اور اوزان چیک کئے جا رہے ہیں
تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے
0 comments:
Post a Comment