راجن پور( کرائم رپورٹر ) تمام متعلقہ افسران ہمہ وقت رمضان بازار کی
نگرانی جاری رکھیں ۔ وزیر اعلیٰ کے حکم کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ
ریلیف فراہم کیا جا ئے۔ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں سے تجاوز کرنے والوں کے
خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا جا ئے۔ ضلع راجن پور کے رمضان
بازاروں میں ہر قسم کی کھانے پینے کی اشیا ء وافر مقدار میں موجود ہیں ۔
ذخیرہ اندوزوں اور زیاد منافع حاصل کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جا ئے گا۔
یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے رمضان بازار کے سلسلے میں ایک جا ئزہ
اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی۔ اس موقع پر اے ڈی سی محمد امین اویسی ،ڈی
او کوارڈینیشن محمد ارشد خان ، اے سی راجن پور چوہدری مختار ،ای ڈی او
زراعت ملک سیف الرحمن ، ڈی او لا ئیو سٹاک ڈاکٹر افتخار ، ڈی او لیبر ناصر
الدین مزاری ،ٹی ایم او اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران موجو د تھے۔ ڈی سی او
نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بزرگوں اور بچوں کے لئے رمضان بازار میں
خرید و فروخت کے لیئے بہتر انتظام ہونا چا یئے۔ سایہ کے لئے شامیانے لگا ئے
جا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جا ئے گا
0 comments:
Post a Comment