Feature Top (Full Width)

Monday, 21 July 2014

مختلف مسالک کی از سر نو تعمیر شدہ عید گاہوں کی چابیاں ان کے علما کرام کے حوالے غازی امان اللہ

راجن پور ( کرائم رپورٹر) تمام علما کرام ہم آہنگی اور بھا ئی چارے کی فضا کو برقرار رکھیں ۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے مختلف مسالک کی از سر نو تعمیر شدہ عید گاہوں کی چابیاں ان کے علما کرام کے حوالے کرتے ہوئے کیں ان عید گاہوں کی تعمیر پر مجموعی طور پر 72لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ اس موقع پر تمام مسالک کے علما کرام ،معززین ، وکلاء ، صحافی موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ جہاں تک دفاتر ،روڈز ،پارک اور دوسرے ترقیاتی کام ضلع میں کیئے گئے ہیں وہاں پر اجتماعی عبادت گاہوں کوبھی نئے سر ے سے تعمیر کیا گیا ہے تا کہ لوگ اپنے اپنے مسالک کے مطابق خوشگوار ماحول میں عباد ت کرسکیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان عید گاہوں کی چاردیواری اورگراسی لان تعمیر کیا گیاہے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ دوسرے شہروں کی عید گاہوں کو بھی جلد نئے سرے سے تعمیر کریں گے ۔ آخر میں علما کرام نے ضلع کی ترقی اور ملک کی خوش حالی و امن امان کے لیئے دعا کرائی۔ ڈی سی او نے یہ چابیاں شعیہ مسلک کے احسن شمسی ایڈووکیٹ ،دیوبند مسلک کے مولانا فاروق قریشی اور بریلوی مسلک کے فیضان جمیل کے حوالے کیں ۔ اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ اب آپ کی ذمہ داری ہے ان عید گاہوں کے ارد گرد کے ماحول اور ان کی صفا ئی کا خیال رکھیں ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے راجن پور رمضان بازار اور کوٹ مٹھن رمضان بازار کا بھی دورہ کیا اور دوکانداروں کو نرخ نامے آویزاں کرنے کی ہدایت کی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers