راجن
پور (کرائم رپورٹر ) حکومت اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف کیس بنا رہی ہے اور
ایف بی آر کو بھی انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ نواز
شریف اور شہباز شریف کے خلاف ریفرنس کیوں بند ہیں ان خیالات کااظہار
سربراہ سرائیکستان قومی اتحادو مرکزی رہنماء سرائیکستان عوامی اتحاد خواجہ
غلام فرید کوریجہ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ جھوک فرید میں صحافیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے سابق حکمرانوں کے خلاف جن
کا تعلق چھوٹے صوبوں کے ساتھ تھا سخت ایکشن لیامگر موجودہ حکمرانوں کے خلاف
سانحہ ماڈل ٹاؤن اور لوڈشیڈنگ اور کرپشن کے خلاف کیوں نوٹس نہیں لیا جا
رہا ۔ وزارتِ قانون و انصاف کی طرف سے علاقائی زبانوں کو قومی زبانیں قرار
دینے کے بل کو مسترد کرنا قابلِ مذمت ہے موجودہ حکومت صرف تخت لاہور کی
حکومت ہے اور مرکز اور صوبہ میں تخت لاہور کے مفادات کے لئے کام ہورہا ہے
خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلٰی کا بیان درست ہے کہ وفاقی حکومت چوٹے صوبوں
کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے پنجاب حکومت کو سپریم کورٹ بر طرف کرے اور
ریاستی دہشتگردی کو وجہ بنا کر پنجاب میں گورنر راج نافذ کیا جائے پنجاب
حکومت کی برطرفی تک امن قائم نہیں ہوسکتا شہباز شریف باضمیر شخص ہیں تو
مستعفی ہو جائیں میرٹ کی دعویدار حکمران خواتین ٹیچروں کے دور دراز علاقوں
میں آؤٹ آف میرٹ تبادلے کر رہے ہیں اور سیاسی عناد پر تبادلے کیے جارہے ہیں
موجودہ حکمرانوں نے عوام کو اتفاق فاؤنڈری کا ملازم مقرر کر رکھا ہے اس
موقع پر شعیب پنوار ،اسحاق خان لغاری،فرید بخش دریشک ،محمد حسین ،صادق
دریشک ،مظہر کورائی ،ملک شفیق ،سید امجد شاہ ودیگر بھی موجود تھے
0 comments:
Post a Comment