راجن
پور (کرائم رپورٹر ) رمضان بازار وں میں شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم
کردیں صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں دفتر اسسٹنٹ کمشنر رابطہ کریں یہ
بات اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمد مختار نے رمضان بازار میں شہریوں کے
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان بازار میں اشیائے
خوردونوش کی وافر مقدار میں فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے
تاجروں سے کہا کہ وہ معیاری پھل اور سبزیاں فروخت کریں رمضان بازار میں
ناقص سبزی مت لائیں انہوں نے گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کو ہدایت کی کہ
وہ کپڑے کی جالیاں لگائیں تاکہ گوشت پر مکھیاں نہ آئیں اس موقع پر انہوں نے
یوٹیلٹی اسٹور اسٹال کا وزٹ کیا اور روٹین کی اشیاء کی موجودگی پر اظہار
اطمینان کیا اے سی راجن پور کا مزید کہنا تھا تمام انتظامات وسہولیات بہم
پہنچانے کے باوجود شہریوں کی سہولت کیلئے شکایت سنٹر بھی قائم کردیا ہے
جہاں شہری درپیش مسائل درج کرسکتے ہیں ان مسائل کا چوبیس گھنٹوں کے اندر
آزالہ کیا جائیگا ان شکایت سنٹرز پر عملہ ریونیو کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں
0 comments:
Post a Comment