راجن
پور(کرائم رپورٹر )چاول کی فصل پر غیر ضروری اور طویل عرصہ تک زہریلا اثر
رکھنے والی سپرے سے بچاؤ کیلئے تحصیل روجھان پیسٹی سائیڈ ڈیلر زکی ایک
روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تحصیل بھر کے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز نے
شرکت کی۔ اِس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت و (توسیع )حبیب اختر جیلانی نے
کہا کہ چاول ایک اہم فصل ہے جس سے ہم کثیر زرِ مبادلہ کما سکتے ہیں۔ اِس
لئے اِس پر ایسی زرعی ادویات استعمال کریں جسکا دورانیہ کم ہو اور انسانی
صحت کیلئے محفوظ ہوں۔ اِس موقع پر پیسٹی سائیڈ اور محکمہ زراعت کے افسران
نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ڈیلر قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے کام کریں
۔ ڈیلرز کو لائسنس کی تجدید کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بتایا گیا
0 comments:
Post a Comment