راجن
پور ( کرائم رپورٹر) رمضان بازاروں میں عوام کی شکایات کا فوری نوٹس لے کر
اس کا فوری ازالہ کریں ۔ تمام اشیا کو چیک کیا جا ئے اور غیر معیار ی اشیا
کو رمضان بازاروں میں نہ آنے دیں ۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے
رمضان بازار کے سلسلے میں جا ئزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہیں اس موقع
پر اے ڈی سی ، اے سی ،ای ڈی او زراعت ، ڈی او زراعت ،ڈی او لیبر ، ڈی ایم
او ، ای اے ڈی اے ، مارکیٹ کمیٹی افسران موجود تھے ۔ ڈی سی او نے کہا ہے کہ
عوام کو ریلیف دینے کے لیئے رمضان بازارمنعقد کیئے گئے ہیں ۔رمضان المبارک
کے دوران سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق عوام کو اشیا خورد و نوش کی فراہمی
یقینی بنا ئیں ۔ ڈی سی او نے کہا ہے کہ زیادہ منافع کمانے والے دوکاندار
کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ ڈی سی او نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت
کی کہ ٹریفک کا نظام اور لوگوں کے آنے جانے کے لئے راستے کے انتظامات بہتر
ہوں اور موٹر سائیکل کے لیئے ایک الگ اسٹینڈ پر کھڑاکیا جا ئے
0 comments:
Post a Comment