Feature Top (Full Width)

Tuesday, 8 July 2014

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمرانہ قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرتی رہے گیذوالفقار علی بھٹو

راجن پور(کرائم رپورٹر )ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب اور جمہوری حکومت کا تختہ نہ اُلٹا جاتا تو آج ملکی حالات یوں دگر گوں نہ ہوتے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمرانہ قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر پی پی پی سرور عباس ایڈووکیٹ نے قصرِفریدؒ مٹھن کوٹ میں ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نی کہا کہ ذوالفقار علی بھٹی شہید سے لے کر شہید بے نظیر بھٹو تک پیپلز پارٹی کے لیڈروں نے جمہوریت کی بقاء اور ملکی سلامتی کے لئے قربانیاں دیں۔پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آمرانہ قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی حیثیت رکھتی ہے۔ ضلعی صدر ملک احسان عمران نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ پر میاں شہباز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے مگر ہماری حکومت نے کوئی غیر جمہوری اقدام نہیں اٹھایا۔ آصف علی زرداری نے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے بہادر قائدین اور شہیدوں پر فخر محسوس کرتی ہے۔ ٹکٹ ہولڈر این اے 174خواجہ کلیم الدین کوریجہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک ایسا کارواں ہے جو اس میں شامل رہا کامیاب ہوگا اور منزل تک پہنچا جو یہاں سے نکلا وہ کہیں کا نہیں رہا۔ پیپلزپارٹی عوامی سیاست کرتی ہے اور وفاقی کی علامت ہے۔ ڈویژنل صدر سرور عباس نے پارٹی کو ڈویژن بھری میں انتہائی مضبوط اور مقبول بنادیا ہے۔ جلسہ سے سردار چاند خان دریشک‘ عبدالکریم دریشک‘ میاں امجد عباس عباسی‘ یوسف گبول‘ حافظ ظہور ماڑھا‘ مرزا طارق ضیاء‘ راؤ ذوالفقار علی نے بھی خطاب کیا جبکہ محمد یٰسین ہمشیرا‘ مہار عبدالغفور‘ غلام عباس ٹانوری‘ میاں ندیم الحسن ‘ میاں عبدالصمد‘ حاجی عبدالغنی گوپانگ‘ شاہد اقبال ایڈووکیٹ‘ مشتاق ورک‘ شاہد لاشاری‘ شاہ نواز خان‘ رانا مرید حسین‘ شمشاد کورائی‘ منیر ناصر‘ ریاض آصف‘ عاشق فریدی‘ محمد حسین گوپانگ‘ مختیار احمد بھٹی‘ شعیب حسن سومرو‘ اسلم شاد اور عوام کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ ظہور ماڑھا نے حاصل کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں امجد عباس تحصیل صدر نے انجام دیئے۔ قبل ازیں ڈویژنل صدر سرور عباس ایڈووکیٹ کا ریلوے پھاٹک پر بھرپور استقبال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے ورکروں نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔ ایک بڑی ریلی کی شکل میں معزز مہمانوں کو پنڈال تک لایاگیا۔ آخر میں صدر مٹھن کوٹ راؤ ذوالفقار علی ‘ میزان حاجی عبدالغنی گوپانگ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور معزز مہمانوں کے لئے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers