راجن
پور(کرائم رپورٹر )پنجاب حکومت عام صارفین کو ریلیف دینے کیلئے انقلابی
اقدام کر رہی ہے۔ اشیائے خورد نوش کے نرخ عام مارکیٹ کی بجائے رمضان مارکیٹ
میں معیاری اور سستی فروخت کی جا رہی ہیں۔ صوبائی وزیر عبدالوحید ارائیں
کا ضلع راجن پور کے رمضان بازاروں کے دورہ کے دوران کہیں۔ اِس موقع پر ڈی
سی او راجن پور غازی امان اللہ ، ڈی او سی ارشد گوپانگ، مارکیٹ کمیٹی
افسران ، ٹی ایم او اور دیگر افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر عبدالوحید
ارائیں نے چینی، گھی ، سبزیاں ، مشروبات اور آٹے کے سٹال چیک کئے۔ اور موقع
پر اُن کے اوزان خود چیک کئے۔ صوبائی جیل خانہ جات نے ضلع راجن پور کی
رمضان بازاروں کے صفائی، نظم و ضبط اور اشیائے خورد نوش کو دیکھ کر ضلعی
انتظامیہ اور اُنکی ٹیم کو شاباش دی۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب
میاں شہباز شریف نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے رمضان
بازاروں کا انعقاد کر کے سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے
کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبدالوحید ارائیں نے
جام پور رمضان بازار، فاضل پور ، راجن پور، مٹھن کوٹ اور روجھان کا دورہ
کیا۔ اچھے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمنان کا اظہار کیا۔ موقع
پر خرید کرنے والے لوگوں سے بھی معلومات حاصل کیں۔ قبل ازیں صوبائی سپیشل
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب محمد دائد نے بھی رمضان بازار کا معائنہ کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ نامے آویزاں کریں ۔ اِس موقع پر
لگائے گئے سٹالوں کے نرخنامے بھی چیک کئے۔ ڈی سی او راجن پور غازی امان
اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام رمضان بازاروں میں بزرگوں ، بچوں
اور خواتین کیلئے علیحدہ جگہ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ صارفین کیلئے خوشگوار
اور منظم ماحول اور اُن کے لئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment