راجن پور (کرائم رپورٹر ) صارفین کے لیئے خوشگوار اور منظم ماحول میں رمضان
بازاروں میں خریداروں کے لیئے آسانیان پیدا کی گئی ہیں ۔ ان خیالات کا
اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے رمضان بازار کی روزانہ کاکردگی
کا جائزہ لیتے ہو ئے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ،
ڈی او سی ،ای ڈی ا وزراعت، مارکیٹ کمیٹی کے افسران، ٹی ایم او ، ڈی او
لیبر اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ رمضان بازاروں کے
انچارج ہر وقت بازار میں موجو د رہیں ۔ مانیٹرنگ ٹیم بھی اپنی نگرانی جاری
رکھے۔ عوام کو رمضان بازار میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا ئے اور
اشیا کی کوالٹی بھی چیک کریں ۔ ڈی سی او نے متعلقہ افسران مارکیٹ کمیٹی اور
ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا ء کی فراہمی کو یقینی بنا
ئیں ۔ ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیر ا تنگ کر دیں یہ کسی رعایت کے مستحق
نہیں ہیں ۔ ماہ صیام میں تاجر حضرات بھی لوگوں کی فلاح کے لیئے ضلعی
انتظامیہ سے تعاون کریں
0 comments:
Post a Comment