راجن پور(کرائم رپورٹر) صوبائی سپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب محمد
داؤد نے ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور، فاضل پور ، راجن پور اور کوٹ مٹھن
میں رمضان باراوں کا معائنہ کیااور بہتر انتظامات دیکھ کر ضلعی انتظامیہ کی
کاوشوں کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں اچھی کارکردگی اور
نظم و ضبط اور صفائی کا بہتر نظام دیکھ کر بہت اچھا لگا ۔ اُنہوں نے
گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخناموں کو بھی چیک کیا۔ اور دُکانداروں اور گاہکوں
سے بھی ریٹ دریافت کیے۔ سیکریٹری نے لگائے گئے مختلف سٹالز ، آٹا، گھی ،
چینی وغیرہ کا بھی معائنہ کیا۔ سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی
بنانے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب
حکومت کی خواہش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے ۔ اُنہوں کہا کہ
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ٹیمیں مختلف بازاروں کا معائنہ
کر رہی ہیں۔اِس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ ، اے ڈی سی محمد امین
اویسی ، اے سی راجن پور چودری مختار، ٹی ایم او عثمان جاوید، سیکریٹری
مارکیٹ کمیٹی چودری ظہیر ، ڈی او لیبر ناصر مزاری، لیبر انسپکٹر میاں
جہانگیراور دیگر افسران موجود تھے۔ سیکریٹری نے رمضان بازار کے دورے کے بعد
اطمنان کا اظہار کیا ور رمضان باراوں میں کام کرنے والی ٹیموں کی کارکردگی
کو سراہا
0 comments:
Post a Comment