راجن
پور (کرائم رپورٹر) نئے آلو کا منہ مانگا نرخ نہ ملنے پر سبزی منڈی کے
آڑھتیوں کا احتجاج دوکانیں بند کردیں رمضان بازار کو ناکا م کرنے کیلئے
مافیا میدان میں کود پڑا انتظامیہ نے ڈیرہ غازیخان سمیت دیگر علاقوں سے
وافر مقدار میں سبزی منگوا لی رمضان بازارسمیت شہر کے دیگر بازاروں میں
سٹور والا آلو55 روپے فی کلو کے شاندار نرخوں پر فروخت عوامی وشہری حلقوں
کی جانب سے خوشی کااظہارتفصیل کے مطابق سبزی منڈی میں کاروبار کرنے والے
مخصوص گروپ نے انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازار میں عوام کو سستے داموں
اشیاء کی فراہمی کو ناکام بنانے کی ٹھان لی دویوم میں آلو کی قیمت میں بیس
روپے فی کلو کااضافہ کردیا انتظامیہ کی جانب سے نوٹس لینے پر سبز منڈی کے
آڑھتیوں نے دھونس جماتے ہوئے اجتجاجاًاپنے کاروبار بند کردیا جس پرضلعی
انتظامیہ نے کسانوں سے سبزی خریدنے کا ٹاسک مارکیٹ کمیٹی اورزراعت آفیسران
کوسونپ دیا جس سے ڈی جی خان اور دیگر شہریوں سے وافر مقدار میں سبزی منگوا
لی گئی ڈی سی اوغازی امان اللہ نے رمضان بازار کا دورہ کیا اور وافر مقدار
میں سبزی وفروٹس کی موجودگی پراطمینان کااظہار کیاان کا کہنا تھا کہ حکومت
پنجاب کی ہدایت پر اشیاء کی سستے داموں فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری
ہے ان کا کہنا تھا کہ آلو ماہ رمضان میں سب سے زیادہ استعمال ہو نے والی
سبزی ہے لہذا ڈیلرز حضرات کو منہ مانگے دام بڑھانے کی اجازت نہیں انہوں نے
اس امر پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار میں سٹوروالا
آلوانتہائی سستے نرخ پچپن روپے فی کلو میں دستیاب ہے اسی طرح موسم گرما کی
تمام سبزی انتہائی سستے داموں وافر مقدار میں موجود ہونے سے صارفین کواب
کسی قسم کی مشکلات کاسامنا نہیں کرنا پڑیگا ان کا کہنا تھا کہ چندعناصر
رمضان بازار کی افادیت کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں انتظامیہ ان کی دھونس میں
ہرگز نہیں آئیگی اسموقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد مختار ڈی او لائیوسٹاک
ڈاکٹرافتخارالحق بزدار ،ڈی او لیبرناصرالدین مزاری ڈی اوانٹر
پرائززرشیداحمد ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ظہیر احمد چوہدری سمیت سرکاری
آفیسران واہلکار موجو دتھے
0 comments:
Post a Comment