راجن
پور (کرا ئم رپورٹر) ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او غازی امان
اللہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ جس میں
ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور یونیسف کی طرف سے کپاس کے لئے کام کرنے والے بچوں کے
حقوق پراجیکٹ پر بات ہوئی۔ اس پراجیکٹ کا مقصدبچوں کی صحت، تعلیم ، صاف
پانی کی فراہمی اور ان کے حقو ق ہے۔ تما م شعبو ں کے متعلقہ ای ڈی اوز ، ڈی
اوزاس کے علاوہ یونیسف کے پروفیشنل آفیسر بھی موجود تھے۔ اس اجلاس میں
ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نجیب اسلم ، ڈاکٹر نائلہ، عبدالبصیر ، ڈاکٹر صدیق
اور ڈاکٹر محسن وٹو بھی موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بچوں کی صحت
وصفائی کے لیئے لیٹرین بنا ئے جا ئیں اور اس سلسلے میں لوگوں میں شعور
اجاگر کریں ۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ بچوں کی پیدائش کا سرٹیفیکیٹ ،
پولیو کے قطرے اور وزیر اعلیٰ کی داخلہ مہم کو کامیا ب بنا یا جائے گا ۔ یہ
پراجیکٹ ڈی سی او راجن پور کی زیر نگرانی ہوگا
0 comments:
Post a Comment