راجن
پور (کرائم رپورٹر)شعبہ داد رسی کے قیام سے کافی لوگوں کے مسائل حل ہو ئے
ہیں ۔ جو سرکاری ملازم دوران ملازمت فوت ہو ئے ہیں ان کو عرصہ دراز بعد اس
شعبہ کے ذریعے ملازمت فراہم کی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی
امان اللہ نے شعبہ داد رسی کی کارکردگی جا ئزہ لیتے اور سائلین سے بات چیت
کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ محکموں نے عرصہ دراز سے سائلین کے
مسائل دبائے ہو ئے تھے۔ لیکن شعبہ داد رسی کے قیام سے ان کے مسائل جلد حل
ہو گئے ہیں ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ 18سال تک پرانے مسائل بھی چند دنوں میں
حل کر دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے دفتر کے دروازے ہروقت عوام کے
لیئے کھلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جن بچوں کے والدین دوران ملازمت فوت ہو
گئے ہیں وہ قوانین کے مطابق درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں ۔ انشاء اللہ ان کے
مسائل اور حق داروں کا حق ان کی دہلیز پر فراہم کیا جا ئے گا
0 comments:
Post a Comment