Feature Top (Full Width)

Saturday, 12 July 2014

محمد پورتاپُل شاہ والااورحاجی پور تا بستی نور پور منجھو والاروڈ کا افتتاح کرتے ہوئے سردار شیر علی خان گورچانی

راجن پور(کرائم رپورٹر) قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی محمد پورتاپُل شاہ والااورحاجی پور تا بستی نور پور منجھو والاروڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔ ضلع راجن پور کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کام بڑی تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔ عوام کی سہولت کیلئے نئی سڑکیں اور پُل تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ 77.301ملین کی لاگت سے 6سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔قائم مقام سپیکر نے نور پورمنجھو والا میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ضلع پسماندہ نہیں رہے گا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ موجودہ ضلعی انتظامیہ کی مثالی کارکردگی سے ضلع مزید ترقی کر رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب بھر میں سستے رمضان بازاروں کا انعقاد کر کے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کے فائدہ کیلئے یہ تمام ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ کھیتوں سے منڈی تک یہ سڑکیں تعمیر کر کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ضلع کی ترقی کیلئے مزید فنڈ لے کرضلع کے اہم ترقیاتی کاموں پر خرچ کریں گے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers