راجن
پور (کرائم رپورٹر) رمضان المبارک میں بھی طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور
بجلی کی باربار ٹرپنگ کا سلسلہ جاری بار بار تعطل کے باعث کئی شہری قیمتی
مصنوعات سے محروم ہوگئے ہیں حکومت اور وزارت پانی وبجلی نے دعویٰ کیا تھا
کہ رمضان مقدس میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کردیا جائیگا مگر حکومتی دعوے
دھرے کے دھرے رہ گئے اور اٹھارہ گھنٹوں کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ
عارضی ٹرپنگ اس کے علاوہہے سحر اور افطاراور تراویح کے اوقات میں بجلی کی
بندش سے شہری مسلسل پریشان ہیں کئی علاقوں میں تو پانی نایاب ہوچکا ہے کئی
واٹر سپلائی سکیموں کے مقررہ اوقات میں بجلی نہ ہونے کے باعث کئی بستیوں
اور قصبات کو پانی کی فراہمی جاری نہ ہوسکی ہے جس سے متاثرین بلبلاء اُٹھے
ہیں شہریوں نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا
مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment