Feature Top (Full Width)

Sunday, 20 July 2014

ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ، روزہ دار ذبح ،اپنے ساتھی سمیت تین افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا ۔عاطف حسین مزاری

راجن پور(کرائم رپورٹر)ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ، روزہ دار ذبح ،اپنے ساتھی سمیت تین افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا ۔ورثاء نے واقعہ کی ذمہ داری پولیس پر ڈالتے ہوئے ڈی ایس پی کی معطلی تک میتوں کو دفنانے سے انکار کر دیا ۔روجہان شہر میں کشیدگی دوکانیں بند ،ن لیگ کے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری اور ڈی پی او راجن پور روجہان پہنچ گئے ۔تفصیل کے مطابق روجہان کے نواحی قصبہ ڈیرہ دلدار کے رشید احمد اور ولی محمد کے خاندانوں کے درمیان چند سال قبل اچانک گولی لگنے سے علی محمد نامی شخص کی ہلاکت سے دشمنی کا آغاز ہوا علی محمد تھریشر پر کام کر رہا تھا کہ وہ اچانک اپنے ہی پستول کی گولی چل جانے سے ہلاک ہو گیاعلی محمد کے ورثاء نے مقتول رشید احمد پر قتل کا الزام لگا دیا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے ملزمان نے مقتول پارٹی کے ایک شخص عبدالرحمن کو قتل کر دیا تھا اورچند ماہ قبل دوبارہ مقتول رشید اور جان محمدکو قتل کرنے کیلئے حملہ کیا تاہم یہ محفوظ رہے پولیس نے ملزمان کے خلاف روجہان تھانہ میں مقدمہ نمبر112/14درج کر لیا مقتول پارٹی نے الزام لگایا کہ ڈی ایس پی روجہان صفت اللہ شیرازی نے بھار ی رشوت لیکر مقدمہ خارج کر دیا انہی ملزمان نے رہائی کے بعد ایک مرتبہ پھر قاتلانہ حملہ کیا جس میں انہوں نے جان محمد کو پکڑ کر چھڑی سے ذبح کر دیا اور رشید احمد کو گولی مار کر قتل کیا دونوں روزے سے تھے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی اللہ دین بھی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا اور ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ۔مقتولین کے ورثاء نے میتوں کو مطالبات کی منطوری تک دفنانے سے انکار کر دیا جس میں سرفہرست ڈی ایس پی کی معطلی کا مطالبہ ہے اس سانحہ کے بعد روجہان شہر میں دوکانیں بندہوگئی اور اشتعال پھیل گیا ا طلاع ملتے ہی ن لیگ کے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری لاہور سے روجہان پہنچے اور ورثاء کو انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا ۔ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل بھی روجہان پہنچ گئے جنہوں نے ورثاء کو زیادتیوں کا ازالہ کرنے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا یقین دلایا۔پولیس نے 15ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان رفیق اور بختیار کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دریں اثناء ڈی پی او اور سردار عاطف حسین مزاری کے درمیان ملاقات میں سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرنے پر اتفاق پایا گیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers