Feature Top (Full Width)

Monday, 7 July 2014

ملک میں دن رات انقلاب کے نعرے سن سن کر عوام ذہنی طور پر اکتا چکے ہیںشیر علی خان گورچانی

راجن پور (کرائم رپورٹر ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ ملک میں دن رات انقلاب کے نعرے سن سن کر عوام ذہنی طور پر اکتا چکے ہیں طاہر القادری کے انقلاب کا بھانڈا عوام کے سامنے پھوٹ چکا ہے۔ ملک ایک طرف تو حالت جنگ میں ہے جبکہ دوسری طرف غیر جمہوری سوچ رکھنے والے حکومت اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں جوکسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد حق میں نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن)پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے عمل پیرا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے مزید کہا کہ طاہر القادری نے پہلے بھی بہت ڈرامے کئے ان کا کوئی ڈرامہ کامیاب نہیں ہوسکا اور اب ان کااے پی سی ڈرامہ بھی ناکام ہوگیا ہے۔ طاہر القادری سیاستدان کم اور ڈرامہ نگار زیادہ ہیں لیکن ان کے لکھے ہوئے تمام ڈرامے فلاپ ہوتے ہیں کیونکہ اب عوام باشعور ہوچکے ہیں ،وہ کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔طاہر القادری اور عمران خان کی سوچ مشتر ک ہے دونو ں ہی مفاد پرست ہیں اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لئے سر گرم ہیں۔طاہر القادری انارکی پھیلاکر پوری قوم کی توجہ وزیرستان آپریشن سے ہٹانا چاہتے ہیں‘طاہرالقادری کو خود معلوم نہیں کہ ان کا ایجنڈہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے اشتعال انگیز بیانات دے کرعوامی تحریک کے کارکنوں کو جانوں پر کھیلنے ور پولیس سے تصادم کی ترغیب دی عمران خان کے لانگ مارچ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کا شوق پورا کرلیں ،وہ روز مارچ کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور پھریہ اعلان واپس لیتے ہیں ،ایک طرف پوری تحریک انصاف عمران خان سے ناراض ہے اور دوسری طرف وہ لانگ مارچ کی کال دے رہے ہیں،عمران خان لانگ مارچ تو کیا شارٹ مارچ بھی نہیں کرسکتے ،وہ بری طرح ناکام ہوجائیں گے تحریک انصاف کے کارکنان ان کے فریب میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ عمران جلسے جلوسوں کی بجائے سنجیدہ سیاست کریں

1 comments:

  1. بہت اچھی اور معلوماتی تحریر ہے ۔کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔ آپ سے متاثر ہو کر میں نے بھی بلاگنگ شروع کی ، آپ کی راہنمائی کی ضرورت ہے ۔

    http://usmanmustafvi.blogspot.com/2014/08/inqlab-aur-sunat-e-rasool.html

    ReplyDelete

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers