راجن
پور (کرائم رپورٹر ) مقامی ایم این اے سرادر حفیظ خان دریشک کی زیر صدارت
رمضان با زار کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی او غازی امان
اللہ ، ڈی پی او زاہد محمود گوندل ، اے ڈی سی ، ڈی او سی ، اے سی راجن پور ،
مسلم لیگی راہنما شیخ ولی محمد ساجد، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی اور دیگر
افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شروع میں کچھ مشکلات پیش آئیں
لیکن ضلعی انتظامیہ نے اپنی کاوشوں سے ان مشکلات کو دور کیا ۔ اجلاس میں
بتایاگیا کہ ضلع کے پانچ رمضان بازاروں میںآٹا ،چینی ،گھی کے سستے سٹال لگا
ئے گئے ہیں اجلاس میں بتایا گیا کہ رمضان بازاروں کی حفاظت کے لیئے پولیس
کا تعاون بھی جا ری ہے اور دن بہ دن رمضان بازاروں می اشیا کی فراہمی کم
ریٹ پر کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر حفیظ نے کہاکہ وزیر
اعلٰی پنجاب نے رمضان بازار منعقد کر کے عوام کو کافی فائد ہ دیا ہے ۔ اور
ضلع راجن پور کے رمضان بازاروں میں نظم و ضبط دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور
ضلع میں ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں سے لوگوں کو کافی سہولتیں فراہم کی جا رہی
ہیں۔اس موقع پر ڈی سی او نے بتایا کہ رمضان بازار میں چینی 45روپے فی
کلواور آٹا 310روپے دس کلواور گھی عام مارکیٹ کی نسبت دس روپے کم اور مرغی
مارکیٹ سے بیس روپے کم فروخت کی جا رہی ہے۔اور ریٹ لسٹیں عوام کی سہولت کے
لئے نمایاں جگہ پر آویزاں ہیں۔قبل ازیں ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے
رمضان بازار کا بھی معاینہ کیا
0 comments:
Post a Comment