راجن
پور ( کرائم رپورٹر) بولی کے نظام کی موثر مانیٹرنگ سے عوام کو کافی حد
تک فائدہ پہنچا ہے۔ صارفین کو معاشی ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ باتیں
ڈی سی او غازی امان اللہ نے ڈی پی او زاہد محمود گوندل کے ہمراہ سبز منڈی
اور فروٹ منڈ ی میں نیلامی کے عمل کے معائنہ کے دوران کہیں ۔ ڈی سی او نے
دوکانداروں اور آرھتیو ں سے کہا ہے کہ ماہ صیام میں زیاد ہ منافع حاصل کرنے
کی بجا ئے سستی اور معیاری اشیا فروخت کر کے لوگوں کی دعائیں حاصل کریں ۔
اانہوں نے کہا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران نیلا می کے عمل کی نگرانی کریں
کسی کو اپنی من مانی نہ کرنے دیں ۔ ڈی سی او نے کہاکاشتکاروں سے گفتگو
کرتے ہو ئے کہا کہ منڈ ی میں اچھی کوالٹی کی سبزیاں فروخت کریں اور محکمہ
زراعت کے افسران سبزی کی کوالٹی چیک کریں ۔ ڈی سی او نے محکمہ لیبر کے
افسران کو ہدایت کی کہ وہ سبز منڈی اور رمضان بازاروں میں کنڈے وٹے چیک
کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے
0 comments:
Post a Comment