Monday, 30 June 2014
ڈسٹرکٹ جیل راجن پورایڈیشنل سیشن جج ، راجن پور کا دورہمحمد اسلم پرویز
راجن پور( کرائم رپورٹر ) ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا محمد اسلم پرویز صاحب ایڈیشنل سیشن جج ، راجن پور کا دورہ۔جناب محمد اسلم پرویز صاحب ایڈیشنل سیشن جج راجن پور ، ، صلابت جاوید خان سول جج راجن پور، خرم شہزاد میرانی سول جج راجن پور ، مرید عباس سول جج راجن پور ، عدنان قمر سول جج راجن پور ، رفع بچار صدر ڈسٹرکٹ بار ایسویشن راجن پور نے ملک آصف عظیم سپرنٹنڈنٹ جیل اور ساجد حسین رضا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے ہمراہ ڈسٹر کٹ جیل راجن پور کی تفصیلی انسپکشن کی۔اندرون جیل اسیران کیلئے تیار کیا گیاکھا نا چیک کیا اور کھانے کے اچھے معیار کو سراہا ۔۔انسپکشن آفیسر نے اندرون جیل تمام قیدیان سے ان کے مسائل دریافت کئے اور جیل کے انتظام و رویہ کے متعلق تفصیلا پوچھا جس پر تمام قیدیان نے بالکل اطمینان کا اظہا ر کیا۔ انسپکشن آفیسر نے مو قعہ پر معمولی جرائم میں ملوث05حوالاتیوں کی رہائی کا حکم دیااور انسپکشن آفیسر نے جیل انتظامیہ کے ان تمام اقدامات کی تعریف کی اور آگے جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپیشل فورس تشکیل دے دی گئی ہےرمضان کیلئے بھی سیکورٹی پلان زاہد محمود گوندل
راجن
پور(کرا ئم رپورٹر)اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپیشل فورس تشکیل دے
دی گئی ہے ماہ رمضان کیلئے بھی سیکورٹی پلان کو آخری شکل دے دی گئی ہے اور
سخت اقدامات کئے ہیں یہ بات ڈی پی او راجن پور
زاہد محمود گوندل نے صحافیوں
سے گفتگو کے درمیان کہی ۔انہوں نے کہا کہ کچہ اور قبائلی علاقوں میں
اشتہاری ملزمان کی محفوظ پناہ گائیں موجود ہیں جو وہاں سے جرائم کی منصوبہ
بندی بھی کرتے ہیں جن کا قلع قمع کرنے کیلئے اسپیشل فورس تشکیل دی گئی ہے
جو ان کی کمیں گاہوں کا بھی خاتمہ کرے گی اگر وہاں کوئی نو گو ایریاز ہیں
تو ان کو بھی ختم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں امن و
امان کو ہر حالت میں برقرار رکھنے کیلئے ایک سیکورٹی پلان بنایا گیا ہے جس
میں امام بارگاہوں،مساجد درگاہوں اور مذہبی تقریبات کو فول پروف سیکورٹی
فراہم کی جائے گئی انہوں نے کہا کہ 232 نئے کانسٹیبلان کی بھرتی سے پولیس
کو معاملات بہتر بنانے میں بڑی مدد ملے گی ۔عوام رمضان کے مقدس مہینے کا
تقدس برقراررکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور مشکوک و شر پسند
عناصر پر نہ صرف نگاہ رکھیں بلکہ پولیس کو بھی ایسے لوگوں کے بارے اطلاعات
فراہم کریں انہوں نے مذید کہا کہ بغیر شناختی کارڈ کے کسی بھی ناواقف
لوگوں کو مکانات وغیرہ کرایہ پر نہ دیں ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت
کاروائی کی جائے گی
درخت صحت مند ماحول پیداکرنے کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں محمد جاوید
راجن پور(کرا ئم رپورٹر)درخت صحت مند ماحول پیداکرنے کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ان کا تحفظ انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے ۔ڈی سی او راجن پور درخت کاٹنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کریں یہ مطالبہ سماجی کارکنوں محمد جاوید،ریاض احمد،محمد افضل اور محمد اسماعیل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ کہ گذشتہ شب نامعلوم افراد نے راجن پور شہر کے اندر نہر کنارے درختوں کو کاٹ کر پھینک دیا ہے اس بارے اطلاع ہے کہ یہ درخت ٹھیکیدار کی ایما پر کاٹے گئے ہیں اور مزید درخت بھی کاٹے جائیں گئے ایک طرف تو انتظامیہ لاکھوں روپے شجر کاری مہم پر خرچ کر رہی ہے اسی سال ضلعی انتظامیہ نے 35 ہزار سے بھی زیادہ درخت لگائے ہیں جن پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے دوسر ی طرف پہلے سے موجود درختوں کا صفایا کیا جارہا ہے انہوں نے محکمہ ماحولیات سے اس بارے فوری کاروئی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کرکے مزید درختوں کو بچایا جائے۔
انجمن تاجران کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گئے جلیل احمد
راجن پور(کرا ئم رپورٹر )انجمن تاجران کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گئے علاؤ الدین مزاری نے ہمیشہ بیوروکریسی کی نمائندگی کی ہے تاجر برادری سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ان خیالات کا اظہارراجن پور کے تاجروں ریاض احمد،محمد اکرم ،جلیل احمد و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ ایم پی اے سے بھی علاؤالدین مزاری ماہانہ دس ہزار روپے لیتا ہے تاجر برادری سے زیادہ انہوں نے بیوروکریسی کی نمائندگی کی اور فوائد حاصل کئے ۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ نہ تو دوکاندار ہے اور نہ ہی تجارت سے وابستہ کوئی کاروبار کرتا ہے ۔راجن پور کے فیوڈلز کا چہیتا ہونے کی وجہ سے یہ ان کے سیاسی مفاد کیلئے کام اور ان کا تحفظ کرتا ہے بعض تاجر بھی اسے اپنے مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں تاہم راجن پور کے 90فیصد تاجر اس سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ علاؤ الدین مزاری ضلع میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اس نے مٹھن کوٹ میں ایک مکتب فکر کی مسجد پر اپنے کارندوں کا قبضہ کرا دیا ہے جو ان کے مخالف مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں۔ایسی حرکتوں سے ضلع میں فرقہ ورانہ فسادات پھیلنے کا خدشہ موجود ہے انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی کی جائے۔تاجر برادری بھی اس بارے لائحہ عمل تیار کرے
ٹریننگ کا مقصداساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ
راجن پور (کرائم رپورٹر)ٹریننگ کا مقصداساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے تعلیم کیساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی توجہ دے سکیں۔اِن خیالات کا اظہار ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1راجن پور میں اختتامی تقریب اور تربیت حاصل کرنیوالے اساتذہ میں تقسیمِ اسناد کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اِس موقع پر ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ، سینئیر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد ،ماسٹر ٹرینر عتیق الرحمن، محمد نواز ، مھزاد ظفربھی موجود تھے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیچر قوم کی ترقی اور معاشرے میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اچھے استاد کی یہ خوبیاں ہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے دوران وقت کی پابندی کرتا ہے اور حاضری کو سو فیصد یقینی بناتا ہے۔ حکومتِ پنجاب تعلیم کے معیار کو بڑھانے کیلئے اساتذہ میں تربیتی پروگرام شروع کیا ہوا ہے ۔ اِس سلسلہ میں ضلع راجن پور میں 68اساتذہ کو تعلیمی طریقہ کار سِکھائے گئے۔ قبل ازیں ڈی او سی نے اساتذہ کی طرف سے بنائے گئے مختلف ماڈلز کا بھی معائنہ کیا اور اُنکی محنت کو سراہا۔ آخر میں تربیت حاصل کرنیوالے اساتذہ میں اسناد اور چیک تقسیم کئے
ڈسٹر کٹ کوآرڈینشن آفیسر راجن پور ضلع بھر کے صوبائی وضلعی محکموں کے آفیسران کو ہدایات جاری کیں ہیں غازی امان اللہ
راجن پور (کرائم رپورٹر ) ڈسٹر کٹ کوآرڈینشن آفیسر راجن پور غازی امان اللہ نے ضلع بھر کے صوبائی وضلعی محکموں کے آفیسران کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر اپنے فرائض انجام دیں جن محکموں کے لئے نئے دفاتر تعمیر ہورہے ہیں یا جن دفاتر کی تزئین وآرائش کی جارہی ہے آفیسران واہلکاران تعمیری کاموں کا معائینہ کریں اور اپنے دفاتر کو اپنا سمجھیں خاص طور پر سروسز فراہم کرنے والے محکمہ جات اپنے دفاتر کی خوبصورتی میں اضافہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تمام محکموں کے ڈی اوز کو تحریری طور پر دی گئی خصوصی ہدایات کے ذریعے کیا انہوں نے تحریر میں مزید کہا کہ موجودہ دور میں حکومتی اداروں کی تباہی میں متعلقہ محکموں کی سربراہو ں کا قصور زیادہ ہے جو محکمہ کی ترقی وتزئین وآرائش میں دِ لچسپی نہیں لیتے اُن کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی حکومت راجن پور نے ضلع میں ترقی کیلئے بے پناہ اقدامات کئے وہیں آفیسران کے دفاتر اور رہائش گاہوں کی تعمیر پر بھی توجہ دی ہے تاہم یہ افسوسناک امر ہے کہ اونر شپ کا بہت کم مظاہرہ کیا جاتا ہے اس تحریری ہدایت نامے کو تمام دفاتر میں بھجوایا گیا ہے
ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ نے پارکس و باغات اور شجر کاری مہم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران ،ملازمین ،مالی ، بیل داراور چوکیداروں کو تعریفی اسناد اور انعامات دینے کی تقریبِ تقسیم
راجن پور (کرائم رپورٹر )ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ نے پارکس و باغات اور شجر کاری مہم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران ،ملازمین ،مالی ، بیل داراور چوکیداروں کو تعریفی اسناد اور انعامات دینے کی تقریبِ تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور کوخوبصورت اور سرسبز بنانے کیلئے میری ٹیم نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔آفیسرز سے لے کر چوکیدار اور مالی تک تمام لوگوں نے اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، ان تھک محنت ، لگن اور مہارت کیساتھ نبھائیں۔ڈی سی او نے کہا ضلع کی ترقی میں علماء کرام ، وکلاء ، انجمن تاجران، صحافیوں اور معززین نے بھی ضلع انتظامیہ کا دِل کھول کر ساتھ دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مزید موقع دیا تو ضلع کو پنجاب کا ماڈل ضلع بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع کی مزید ترقی کیلئے آنے والے ضلعی بجٹ میں ایسے منصوبے بنائے جائینگے جو لوگوں کی ضروریات کے مطابق ہونگے۔ ڈی سی او نے کہا کہ انسان کی نیت ٹھیک ہو تو مشکل سے مشکل کام بھی آسان ہو جاتے ہیں۔ ڈی سی او نے کہا لوگوں کی بہتری اور خدمت کیلئے کام کرتا ہوں اور اُن کی دعائیں میرے ساتھ ہیں۔ اِس موقع پر مولانا علی محمد پرہار، اے ڈی سی محمد امین اویسی،چئیر مین پارکس و باغات ونگ خواجہ محسن رسول، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ، اے سی روجھان فاروق صادق، صدر پریس کلب امجد فاروق، صدر انجمن تاجران علاؤ الدین مزاری، چوہدری اکبر ضیاء، ڈاکٹر شکیل پتافی، صدر ایپکا اسلم چانڈیہ، رحمت اللہ، عبدالستاراور دیگر مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او غازی امان اللہ ضلع راجن پور کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں۔ یہ محسنِ راجن پور ہیں۔ اُنہوں نے ضلع کی ترقی کیلئے جتنا کام کیا اُتنا کام آج تک کسی نے نہیں کیا۔ اُنہوں نے ضلع میں سڑکوں ، پارکوں اور نئی بلڈنگز کی تعمیر کیساتھ ساتھ لوگوں کے ذہنوں کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ آخر میں محمد اقبال گیلانی ، قاری نورالحسن ، سیکریٹری بار جمن خان بزدار نے اپنے ہاتھوں سے تعریفی اسنا دتقسیم کئے۔اِس تقریب میں روائتی جھومر، صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا کلام بھی پیش کیا گیا۔
Thursday, 26 June 2014
رمضان بازار میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا ئیںغازی امان اللہ
راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ماہ صیام کی
آمد کے سلسلے میں
رمضان بازار کے انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو
ئے کہا ہے کہ رمضان بازار میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا
ئیں ۔خریداروں کے لیئے انتظامات اچھے ہونا چاہیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی محمد
امین اویسی ، مارکیٹ کمیٹی کے افسران، ڈی او لیبر ، انجمن تاجران اور ڈیلر
ز نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے ڈیلروں کو ہدایت کی کہ عوام کو رمضان میں سستی
اشیا ء کی فراہمی کے لیئے اپنے اپنے سٹال لگائیں ۔ یہ نیک مہینہ ہے اس
بابرکت ماہ کی آمد کے موقع پر لوگوں کو ریلیف دیں ۔ حکومت پنجاب بھی عوام
کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ اس موقع پر
تمام ڈیلروں نے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور سٹالز لگانے کی عہد کیا ۔ ڈی
سی او نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے پانچ رمضان بازاروں میں
صفائی ٹینٹ کے انتظامات شاندار ہونا چا ہیں ۔ ڈی او لیبر کو ہدایت کی کہ
رمضان بازار میں دوکانداروں کے اوزان چیک کریں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے
زیادہ فائدہ پہنچے
وزیر اعلیٰ پنجاب ان کے قتل کے بعد اپنے سپیشل فنڈ ز سے ان کے بچوں کے لیئے 10لاکھ روپے کا چیک دیا ہے ڈی سی او راجن پور
راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے مرحوم ڈاکٹر اظہر سرائی کے بیٹے کو دس لاکھ کا چیک حوالے کرتے ہو ئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ان کے قتل کے بعد اپنے سپیشل فنڈ ز سے ان کے بچوں کے لیئے 10لاکھ روپے کا چیک دیا ہے ۔ اس موقع پر ایم ایس راجن پو ر امجد شاہ ۔ ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی، پی ایم اے کے ڈاکٹر شمع نور بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر شمع نور اور ایم ایس راجن پور نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی او راجن پور کا شکر یہ ادا کیا
سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی ہدایت پر 9جون سے شروع ہونیوالی سمر کیمپ اور تربیت آج مکمل کرا دی گئی ہےمظہر حسین گشکوری
راجن پور (کرائم رپورٹر)سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی ہدایت پر 9جون سے شروع ہونیوالی سمر کیمپ اور تربیت آج مکمل کرا دی گئی ہے۔ یہ بات ڈپٹی ڈائیریکٹر کالجز مظہر حسین گشکوری نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اِس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز فخر لطیف بزادر ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مسز شاہینہ ناز ، سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اِس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز فخر لطیف بزادر اور پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مسز شاہینہ ناز نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب پسماندہ ضلع میں بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہے اور اِس میں آئی ٹی ، ٹریفک قوانین ، فرسٹ ایڈ ، ریسکیواور ہیلتھ کئیر کی تربیتیں شامل تھیں
محکمہ تعلیم اپنا ٹارگٹ سو فیصد مکمل کرے۔ اِس محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کو نوکری سے فارغ کر دیا جائیگاغازی امان اللہ
راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم اپنا ٹارگٹ سو فیصد مکمل کرے۔ اِس محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کو نوکری سے فارغ کر دیا جائیگااور اچھی کارکردگی دِکھانے والے افسران و ملازمین کو تعریفی اسناد اور انعامات دئیے جائیں گے۔ اُنہوں نے ای ڈی او تعلیم کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمے کے پروموشن کیسز کو فوری طور پر نمٹایا جائے اور محکمہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے۔ اِس موقع پرڈی او سی محمد ارشد گوپانگ، ڈی ایم او صفی اللہ گوندل ، ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ،سینئیر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد، ڈی او تعلیم زنانہ و مردانہ ، ڈپٹی ڈی او ز ،اے ای اوزاور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی ایم او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکولوں میں فرنیچر کی تقسیم شروع ہو چکی ہے اور بجلی کے میٹر بھی لگائے جا رہے ہیں۔اُنہوں نے اساتذہ اور طالب علموں کی حاضری کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور محکمہ تعلیم کے کچھ مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ ڈی سی او نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے سکولوں کے وزٹ جاری رکھیں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی سی او نے اساتذہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اورجو کام سونپا جائے وہ خوش اسلوبی کیساتھ سر انجام دیں
بنگلہ دھینگن پر ایرانی پٹرول 130روپے فر وخت ہونے لگا بر ف 20 فی کلو فروخت انتظامیہ خاموش تما شا ہی
راجن پور (کرائم رپورٹر) بنگلہ دھینگن پر ایرانی پٹرول 130روپے فر وخت ہونے لگا بر ف 20 فی کلو فروخت انتظامیہ خاموش تما شا ہی عوامی وسما جی حلقے کا ڈی سی او راجن پور سے کا روائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطا بق عرصہ چھ ما ہ سے بنگلہ دھینگن پر غیر قانونی ایرانی پٹرول کی فروخت جا ری ہے جس آج تک انتظامیہ کی طرف سے کسی اہلکا ر یا آفیسر نے چیک کر نے کی زحمتنہ کی جس کی وجہ سے شہر یوں کی موٹر سا ئیکل ،کا ر وں اور ٹر یکٹر کے انجن ختم ہو نے کا خدشہ جبکہ شدید گر می کی وجہ سے 20روپے فی کلو برف بلیک پر فروخت ہو نے لگی عوامی وسما جی حلقے نے ڈی سی او راجن پور سے چور دکا نداروں کے خلاف سخت کا روائی کا مطا لبہ کیا
ڈسٹرکٹ کمپلیکس راجن پور کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیش کمیٹی کے اجلاس سے صدارتسردار عاطف خان مزاری
راجن
پور(کرائم رپورٹر ) رُکن صوبائی اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکریٹری
پنجاب سردار عاطف خان مزاری نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس راجن پور کے کمیٹی روم میں
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیش کمیٹی کے اجلاس سے صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور
کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز
شریف نے ایک خصوصی پیکج کے ذریعے راجن پور کو ایک مثالی ضلع بنائیں گے۔
اِس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ، ڈی پی او زاہد محمود گوندل، اے ڈی سی
محمد امین اویسی، ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ ، ڈی ایم او ، پولیٹیکل
اسسٹنٹ صفی اللہ گوندل ، مقامی ایم پی ایز/ایم این ایز کے نمائندگان ،
اسسٹنٹ کمشنرز ، ای ڈی اوز اور ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ عاطف خا ن مزاری
نے کہا ہے کہ ڈی سی او غازی امان اللہ اور اُن کی ٹیم ضلع کی پسماندگی کو
ختم کرنے اور اُن کی ترقی کیلئے جو دِن رات کام کر رہے ہیں وہ قابل تحسین
ہیں۔ اُمید ہے ضلعی انتظامیہ یہ ترقیاتی کام اپنی نگرانی میں جلد پایہ
تکمیل تک پہنچائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے
ضلع کی مزید ترقی کیلئے فنڈ لے کر محرومیوں کو ختم کر دیں گے۔ اِس موقع پر
ڈی سی او غازی امان اللہ نے بتایا کہ ہر ماہ ڈی سی سی کا اجلاس منعقد کیا
جاتا اور مقامی ایم پی ایز/ایم این ایز کی مشاورت و تجاویز لیکر ترقیاتی
کاموں کی رفتار کو مزید بڑھایا جاتا ہے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ضلع بھر میں
بہت سی ترقیاتی سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں باقی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ بہت
جلد مکمل ہو جائیں گی۔ اُنہوں
نے بتایا کہ مسنگ فیسلٹیز پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ جس میں سکولوں کی چار دیواری، بجلی، پانی، مرمت کافی حد تک مکمل ہو چکی ہیں۔ دوسرے منصوبے جن میں روڈ ، بلڈنگ ، پارکس، اور دیگر ترقیاتی کام بھی تیزی سے پایہ ء تکمیل کو پہنچنے والے ہیں ڈی سی او نے بتایا کہ جن علاقوں میں پینے کا پانی نہیں ہے یا کڑوا ہے اُن علاقوں علاقوں کے لوگوں کو ہینڈ پمپ لگا کر دے رہے ہیں ۔ اِس موقع پر ڈی پی او نے بتایاکہ لاء اینڈ آرڈر کی سچویشن کافی بہتر ہے۔ پولیس لائن ڈیپارٹمنٹس کیساتھ مکمل رابطہ میں ہے۔ پولیس انسداد بجلی و پانی چوری میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اور جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس الرٹ ہے
نے بتایا کہ مسنگ فیسلٹیز پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ جس میں سکولوں کی چار دیواری، بجلی، پانی، مرمت کافی حد تک مکمل ہو چکی ہیں۔ دوسرے منصوبے جن میں روڈ ، بلڈنگ ، پارکس، اور دیگر ترقیاتی کام بھی تیزی سے پایہ ء تکمیل کو پہنچنے والے ہیں ڈی سی او نے بتایا کہ جن علاقوں میں پینے کا پانی نہیں ہے یا کڑوا ہے اُن علاقوں علاقوں کے لوگوں کو ہینڈ پمپ لگا کر دے رہے ہیں ۔ اِس موقع پر ڈی پی او نے بتایاکہ لاء اینڈ آرڈر کی سچویشن کافی بہتر ہے۔ پولیس لائن ڈیپارٹمنٹس کیساتھ مکمل رابطہ میں ہے۔ پولیس انسداد بجلی و پانی چوری میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اور جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس الرٹ ہے
کالج کی لائبریری کیلئے 11عدد الماریاں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی کے حوالے کیں غازی اما ن اللہ
راجن پور ( کرائم رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی اما ن اللہ نے پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباکی علمی و ادبی معلومات میں اضافہ کیلئے کالج کی لائبریری کیلئے 11عدد الماریاں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی کے حوالے کیں۔ اِس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ کالج کی لائبریری کیلئے مزید فنڈ ز اور کتابیں فراہم کی جائیں گی تاکہ بچے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں۔ اِس موقع پر ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ ، پروفیسر کلیم اختر قریشی ، ای ڈی او فنانس غلام اصغر جلبانی اور دیگر پروفیسر اور لیکچرار بھی موجود تھے
پنجاب حکومت صوبہ بھر میں کئی گلو بٹ تیا ر کر رکھے ہیں فا روق خان بوزدار
راجن پور(کرائم رپورٹر ) 27 جون جلسہ بہاولپور میاں برادران کی ملک با دشا ہی نظام کے خا تمے کا دن ہوگاجو نسل در نسل با دشاہت کے خواب دیکھ رہے ہیں ملک تبا ہی کے دہا نے پر مہنگائی،بے روز گاری اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے پنجاب حکومت صوبہ بھر میں کئی گلو بٹ تیا ر کر رکھے ہیں جو حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کر نے والا معصوم عوام کو دھو نس اور دھاند لی کے ذریعے خا موش کر دیتے ہیں ان خیالات کا اظہا ر پا کستان تحر یک انصاف کے ضلعی صدر فا روق خان بوزدار نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ بہا ولپور جلسہ کی تیا ریوں کی حکمت عملی دے دی گئی ہے جلسہ میں ضلع راجن پور سے پی ٹی آئی کے تمام روکر ز سمیت سینکڑوں لو گ بھر پور شر کت کر یں گے پا کستا ن تحر یک انصاف کے جنرل سیکر ٹری( راجن پور )عمران مصطفی بھٹی نے کہا کہ ملک میں انقلاب جب بھی آئے گا پا کستا ن تحریک انصاف کے ذریعے کی آئے گا انہوں نے کہا کہ پا کستان کے لوگوں میں ظلم وجبر کی جو قوت موجود تھی میں سرخ انقلاب کی شکل اختیار کر تی جا رہی ہے انشاء اللہ بہت جلد پا کستا ن تحر یک انصاف ایو انوں کو ملیا میٹ ملک میں انصا ف کی نئی نوید لا ئے گی انہوں نے کہاکہ27 جون کا جلسہ عمران خان کا کامیاب ترین جلسہ ہو گیا ۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وہ مستحقین جنھوں نے بینظیر کارڈ نہیں لئے تھے اُنکو ڈاکخانہ جات سے قسطیں مل رہیں ہیں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہ کرنے دیں
راجن پور(کرائم رپورٹر ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وہ مستحقین جنھوں نے بینظیر کارڈ نہیں لئے تھے اُنکو ڈاکخانہ جات سے قسطیں مل رہیں ہیں۔اس ضمن میں تحصیل راجن پورکے13,228 اور تحصیل جام پور کے 35,426 مستحقین کی قسطیں اُنکے متعلقہ ڈاکخانہ میںآگئی ہیں۔ وہ جا کراپنی قسط جو کہ3,600 روپے کی ہے اور بعض کی 3,700 روپے کی ہیں وہ جا کر لینا شروع کر دیں اور کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہ کرنے دیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹربینظیر انکم سپورٹ پرگرام راجن پور و جام پور سید محمد کاشف سلیم نے کیا ہے۔اُنھوں نے مزیدیہ کہا ہے کہ اس ضمن میں یونین کونسلوں کے مستحقین کی تعداد درج ذیل ہے۔فتح پور 548فاضل پور سٹی 600جہاں پور1031کوٹ مٹھن763رکھ فاضل پور1024کوٹلہ عیسن771کوٹلہ نصیر702مرغائی1072نور پور 1218پیر بخش شرقی1251راجن پور شرقی274راجن پور غربی204ساہن والا653ونگ892سکھانی والا1124شکار پور1050‘آلہ آباد 1956 برڑے والا 2371 بستی رندان 2975 بخارا 1604 داجل 1088 حاجی پور 1173 ہڑند 1936 جام پور غربی 1310 جام پور شرقی 1592 کوٹ طاہر 2453 کوٹلہ دیوان 2793 کوٹلہ مغلان 2596 محمد پور 2014نورپور منجھو والا 1115 نو شہرہ غربی 1460 تل شمالی 1637 تتار والا 2919 ٹبی لُنڈان 596 واہ لشاری 1070 اور متفرق 718 ہیں۔اُنھوں نے مستحقین کو ہدایا ت دی ہیں کہ وہ خود جا کر ڈاکیوں سے اپنی قسط لیں اور کسی کو اپنا شناختی کارڈ نہ دیں اور نہ ہی کم رقم لیں اور اگر کسی کو بھی ڈاکیا رقم کم دے یا پچھلی قسطوں کے بارے معلو مات لینی ہو ں تو اپنے متعلقہ دفتر سے رابطہ کریں اور اپنی شکایات کے حل کے لئے 0336-7871699 اس نمبر پر رابطہ کریں۔
Saturday, 21 June 2014
ضلعراجن پور رمضان المبارک میں 5رمضان بازار لگائیگیازی امان اللہ
راجن پور(کرائم رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ راجن پور رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے ضلع بھر میں 5رمضان بازار لگائیگی۔ فیئر پرائس شاپس بھی صارفین کیلئے قائم کی جا رہی ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اِس موقع پر ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ ، اسسٹنٹ کمشنرز ، مارکیٹ کمیٹی کے افسران ، ڈی او انڈسٹری ، صدر انجمن تاجران علاؤالدین خان مزاری ، تاجروں اور دکانداروں نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ لوگوں کو سہولت دینے کیلئے اوپن مارکیٹ کی نسبت رمضان بازار وں میں اشیائے خوردونوش ارزاں نرخوں پر فروخت کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ و نگرانی براہِ راست حکومتِ پنجاب کریگی۔ اِس موقع پر ڈی سی او نے تمام ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا انتظام کیا جائے۔ اور بازاروں میں صارفین کی معلومات کیلئے بینرز اور شامیانے لگائے جائیں۔ اُنہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مل مالکان سے رابطہ کر کے رمضان بازار میں آٹا اور چینی کے سٹال لگائے جائیں۔ اُنہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنی متعلقہ تحصیلوں میں رمضان بازاروں کے انتظامات مکمل کریں اور صارفین کو زیادہ زیادہ سستی اور تازہ اشیائے خوردونوش فراہم کریں۔ اُنہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اور ماہِ صیام کے دوران خداوند کریم کی خوشنودی کیلئے مثبت کردار اداکریں۔ ڈی سی او راجن پور نے کہا کہ ماہِ صیام کے دوران افطاری کے وقت روزہ داروں کی افطاری کیلئے مفت دستر خواں لگائے جائیں گے۔ تاکہ روزہ دار استفادہ حاصل کر سکیں۔ اجلاس میں تاجروں کی مشاورت سے رمضان بازار میں اشیائے خوردو نوش کے ریٹ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ آٹا 670، چاول کرنل115، چاول دیسی34، دال مسور118، مونگ128، ماش 129، بیسن 58، میدہ /سوجی44، سُرخ مِرچ160، چنا80، گھی پنجاب برانڈ150، سندھ برانڈ128، چینی 52، دہی62، دودھ58، برف5، گوشت بڑا240، گوشت چھوٹا 430 روپے فی کلو فروخت کئے جائیں گے۔ اورفی100گرام روٹی 5روپے میں فروخت کی جائیگی۔
دہشت گردی کا خوف مشکوک داڑھی والے شخص کو دیکھتے ہی گولی مار دینے حکم ڈاکٹر محمد اسلم
راجن پور( کرائم رپورٹر) دہشت گردی کا خوف مشکوک داڑھی والے شخص کو دیکھتے ہی گولی مار دینے حکم ضلعی آفیسر ریسکیو1122 کی اپنے گارڈز کو ہدایات تفصیل کے مطابق ملکی حالات کے پیشِ نظر راجن پور کے کئی اداروں میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ، ضلعی انچارج ریسیکو1122 ڈاکٹر محمد اسلم نے صحافیوں کو بتایاموجودہ حالات میں گارڈز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ کسی بھی داڑھی والے شخص کو مشکو ک حالت میں دیکھتے ہی گولی مار دیں ،انہوں مزید کہا کہ دفتر کے اندر آنے والے ہر شخص کا نام پتہ لکھنے اور تسلی ہونے پرداخل ہونے دیا جا ئے،صحافی بھی آسمانی مخلوق نہیں،انہیں بھی قوائدوضوابط کی پابندی کرکرنا ہو گی سیاسی ،وسماجی حلقو ں نے کہا کہ ریسکیو 1122 انچارج اپنی ذاتی عناد کی بنا پر ایسی سوچ کو پروان چڑھا رہے ہیں جو حالات کو بہتر بنانے کی بجائے خراب کرنے کے مترادف ہے،ڈی۔سی۔او راجن پور و ڈی۔جی ریسکیو 1122 پنجاب ایسے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال پر غور فرمائیں۔
دِل کی بیماریوں سے بچنے کیلئے سادہ خوراک اورروزانہ ورزش کرنا بہت ضروری ہے
راجن پور (کرائم رپورٹر)دِل کی بیماریوں سے بچنے کیلئے سادہ خوراک اورروزانہ ورزش کرنا بہت ضروری ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار ڈاکٹر وحید علی ڈسٹرکٹ کارڈیالوجسٹ راجن پور نے گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور میں طلباء طالبات کو دِل کی بیماریاں اور اُن سے بچاؤ کے سلسلہ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس قسم کے سیمینار کا انعقاد طلباء اور سول سوسائٹی کیلئے انتہائی مفیس ثابت ہونگے۔ اُنہوں نے دِل کی بیماریوں اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں بڑے وضاحت سے بیان کیا۔ اِس موقع پر پرنسپل کامرس کالج نذیراحمد سکھانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر طلباء کی کردار سازی اور آئی ٹی کی ٹریننگ جاری ہے۔ اِس کے علاوہ ریسکیو اور سول ڈیفنس کی ٹریننگ پائے تکمیل کو پہنچ چکی ہے اور آج دِل کے امراض کے متعلق سیمینار منعقد کیا گیا ہے۔ پرنسپل نے ڈاکٹر اور آنے والے پروفیسر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ اِس موقع پر کالج کے اساتذہ اور طلباء طالبات نے شرکت کی
Friday, 20 June 2014
نئے تعمیر ہونیوالے گرلز ڈگری کالج کوٹ مٹھن اور داجل کالج میں رواں سال ستمبر سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر دیا جائیگامظہر حسین گشکوری
راجن
پور (کرائم رپورٹر ) نئے تعمیر ہونیوالے گرلز ڈگری کالج کوٹ مٹھن اور داجل
کالج میں رواں سال ستمبر سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر دیا جائیگا ۔ یہ بات
ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز مظہر حسین گشکوری نے اِن کالجز کے معائنہ کے دوران
بتائی ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب راجن پور جیسے پسماندہ ضلع میں بہتر
تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔ تاکہ اِس خطہ کے محنتی اور لائق
طلباء و طالبات کو ترقی یافتہ اضلاع کے تعلیمی اداروں جیسی سہولیات حاصل
ہو سکیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے گرلز ڈگری کالج ر
اجن
پور میںآئی ٹی لیب بھی قائم کی جائیگی
تھانہ روجہان کی حدود میں 7 کلو وزنی دیسی ساختہ بم پھٹنے سے 2فٹ ریلوے ٹریک تباہ ہو گئی
راجن پور(کرائم رپورٹر )تھانہ روجہان کی حدود میں 7 کلو وزنی دیسی ساختہ بم پھٹنے سے 2فٹ ریلوے ٹریک تباہ ہو گئی پولیس نے کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا ڈی ایس پی روجہان کا کہنا ہے کہ بم ریلوے ٹریک کے ساتھ نصب کیا گیا تھا ۔تفصیل کے مطابق ڈیرہ کشمور سیکشن پراس سال کے دوران دہشت گردی کی تیسری واردات ہوئی ہے ۔گزشتہ شب تین چار بجے کے قریب تھانہ روجہان کی حدود میں نصب 7کلو وزنی بم پھٹ گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ڈی ایس پی روجہان فصیح اللہ نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور کچھ مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ بم پہلے سے ہی نصب تھا مگر اس وقت کسی ٹرین کے آنے کا وقت نہیں تھا اس بارے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں اسی سیکشن پرٹرین بم دھماکے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہو چکی ہے جن میں سے کچھ گرفتار کیا جاچکا ہے اس واقع میں ملوث ملزمان کو بھی جلد گرفتا کر لیا جائے گا ۔یاد رہے کہ قبل ازیں مٹھن کوٹ کے نزدیک ٹرین بم دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ مٹھن کوٹ میں ریلوے پھاٹک کے قریب نصب بم کو ٹرین کے آنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیا گیا تھادہشت گردی کی اس تیسری واردات میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے
دریائی علاقوں کے چھوٹے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری ہے کہ چھوٹی فصلات کی کاشت اور ہیر پھیر کے ذریعے ذرائع آمدن میں اضافہ اور غربت میں کمی ہو گیای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن
راجن پور (کرائم رپورٹر ) دریائی علاقوں کے چھوٹے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری ہے کہ چھوٹی فصلات کی کاشت اور ہیر پھیر کے ذریعے ذرائع آمدن میں اضافہ اور غربت میں کمی ہو گی۔ دالیں اُگائیں منافع اور غذائیت پائیں۔اِن خیالات کا اظہار ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن، ڈی او زراعت حبیب اختر جیلانی ، ملک غلام شبیر ، ہیلپ فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر جمشید فرید FF C ریجنل منیجر ، مشتاق رضوی اور دیگر مقررین نے ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ دالیں ہماری خواراک اہم حصہ ہیں سستے داموں پروٹین مہیا کرنے بہترین ذریعہ ہیں۔ اور بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دالوں کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے۔ اور یہ مہم ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں شروع ہے۔ مقررین نے کہا کہ مونگ کی کاشت کا دورانیہ 60تا 75دِن ہے ۔ موسم خریف میں جون سے آخر جون تک کاشت کی جاسکتی ہے۔ ایک بوری ڈی اے پی بوقت بوائی دیں۔ ماش کی کاشت کیلئے موسم خریف میں وسط جون سے وسط جولائی مناسب وقت ہے۔ شرع بیج 10کلو گرام فی ایکڑ ہے۔ یہ بھی ایک بوری ڈی اے پی بوقت بوائی۔ مسور کی دال بارانی علاقوں میں15اکتوبر سے نومبر تک کاشت کی جا سکتی ہے۔ شرع بیج 12کلو گرام فی ایکڑ ہے۔بیج کی اقسام کا انتخاب محکمہ زراعت کے ماہرین کے مشورہ سے کریں۔
راجن پور میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے چوک درہ مچھی والا سے ریلوئے اسٹیشن تک احتجاجی ریلی نکالی اور جزل بس اسٹینڈ کے نزدیک ٹائر جلا کر انڈس ہائی وے کچھ دیر کے لئے علامتی بلاک کی سردار شاکر خان مزاری
راجن پور(کرائم رپورٹر)ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور منہاج القران سیکرٹیریت لاہور میں پولیس کے حملے اور تحریکی کارکنان پر حملے کے خلاف راجن پور میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے چوک درہ مچھی والا سے ریلوئے اسٹیشن تک احتجاجی ریلی نکالی اور جزل بس اسٹینڈ کے نزدیک ٹائر جلا کر انڈس ہائی وے کچھ دیر کے لئے علامتی بلاک کی۔مظاہرین نے پینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرلاہور میں پولیس گردی اور حکومت پنجاب کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین پر امن رہے شرکاء نے تنطیمی جھنڈے اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سردار شاکر خان مزاری نے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور منہاج القران سیکرٹیریت لاہور میں پولیس کے حملے اور تحریکی کارکنان کی شہادت کے زمہ دار مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اور انکے وزرا ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس نے حکومت کے ایما پر بوکھلاہٹ میں آکر دہشت گردی کی بد ترین مثال قائم کر کے یزیدی کردار ادا کیا ہے شاکر خاں مزاری کا کہنا تھا کہ کرپٹ و فرسودہ نظام کے خاتمہ کا وقت آ چکا کارکنان قربانی سے گھبرانے والے نہیں اپنے قائد کا بھرپور استقبال کرینگے شاکر مزاری نے جہاں لاہور میں پولیس گردی کی مزمت کی وہاں پر امن مظاہرے کے دوران مقامی پولیس کے تعاون اور مظاہرین کو فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے پر مقامی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلی قیادت سے اگلی ہدائت کے انتظار تک احتجاج ختم کرتے ہوئے مطاہرین کو پر امن رہنے کی تلقین کی۔
لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور منہاج القران سیکرٹیریت پر پولیس کے حملے اور تحریکی کارکنان کی شہادت پرجماعت فریدیہ نے تین روزہ سوگ کا اعلان
راجن پور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور منہاج القران سیکرٹیریت پر پولیس کے حملے اور تحریکی کارکنان کی شہادت پرجماعت فریدیہ نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کوٹ مٹھن میں مرکزی سیکرٹیریٹ پر سیاہ پرچم لہرا دیا۔جماعت فریدیہ کے سربراہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ شریف محمد عامر کوریجہ نے سانحہ لاہور کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کی باز گشت سن کر حکوت اوچھے ہتکنڈوں پر اتر آئی ہے پنجاب پولیس نے حکمرانوں کی خوشنودی کے لئے قانون توڑتے ہوئے بے گناہ افراد کی لاشیں گرا دی ہیں جس کا زمہ دار حکمران ٹولہ ہے ۔خواجہ شریف محمد عامر کوریجہ نے پاکستان اور دنیا بھر میں عقیدت مندوں اور خاندان فرید سے محبت رکھنے واے مریدوں کو پاکستان عوامی تحریک سے اظہار یکجہتی کے لئے تین روزہ سوگ مناتے ہوئے مصطفوی انقلاب کے لئے ڈاکٹر طاہر القادری کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ہدیت کی ہے
اہلکار اپنے دفتروں میں آنیوالے سائلین کے مسائل بروقت حل کرانے میں اپنا کردار ادا کری محمد اسلم خان چانڈیہ
راجن پور(کرائم رپورٹر) ایپکا کی شمع یونین سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریگی اہلکار اپنے دفتروں میں آنیوالے سائلین کے مسائل بروقت حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرک ایسویسی ایشن راجنپور ضلع کی یونین کے اجلاس میں صدر ایپکا محمد اسلم خان چانڈیہ نے کیا اجلاس میں محمد رفیق لنڈ جزل سیکرٹیری ۔عبدالقیوم خان دریشک نائب سدر،عبدالستار خان،زولفقار علی۔حق نواز،فیض اللہ لنگاہ،حفیظ الرحمن،ارشاد علی ناصر،راو محمد علی ۔غلام شبیر،سیف اللہ خان و دیگر شریک تھ
علاقہ پچادہ میں نہری پانی کی عدم فراہمی سے زمینیں بنجر
راجن پور(کرائم رپورٹر)علاقہ پچادہ میں نہری پانی کی عدم فراہمی سے زمینیں بنجر ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے کاشتکار بد حالی کا شکار ہیں۔مقامی کاشتکاروں کے مشورے سے حکوت پانی کی تقسیم کی میعاری پالیس اپنا کر ٹیل تک نہری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔نہری پانی چوری کی روک تھام اور واٹر رائٹس ملنے سے سبز انقلاب آئیگا۔ان خیالات کا اظہار انڈس کنسورشیم کے میڈیا اینڈ کیمو نیکیشن مینجر عاطف ا فضل نے راجن پور پری کلب میں میڈیا نمائیندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ہیلپ فاوندیشن کی مینیجر محترمہ رخسانہ مبارک ۔محمد رضوان اور عبدالطیف بھی موجود تھے
ایس پی ٹر یفک ڈوثیرنل ڈیرہ غازی خان میاں مقبول نے راجن پور کا ا چا نک دورہ کیا
راجن پور(کرائم رپورٹر) ایس پی ٹر یفک ڈوثیرنل ڈیرہ غازی خان میاں مقبول نے راجن پور کا ا چا نک دورہ کیا جب کہ ٹر یفک کے ملازمین نے میاں مقبول ایس پی ٹریفک کو راجن پور آمد پر سلامی دی ۔ان کے ہمراہ انچارج انسپکٹر نذر حسین چانڈیہ ،احسان خان ایس آئی دیگر عملہ بھی موجود تھا ۔ایس پی ٹریفک میاں مقبول نے ملازمین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض دیا نیداری سے سر انجام دیں اور عوام کے سا تھ اچھا رویہ سے پیش آئیں سکولوں کا لجوں میں جا کر روزانہ کی بنیاد پر لیکچر دیا جا ئے تاکہ لوگوں ٹریفک اصول سے آگاہی پیدا ہو تا کہ حا دثات سے بچا جا سکے اور انہوں نے انچارج انسپکٹر نذر حسین چا نڈیہ کو ہدا یا ت کی کم عمر رکشہ ڈرائیو کے خلاف ایکشن لیا جا ئے اور انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ راجن پور ٹر یفک پولیس کی کا رکر دگی قابل تحسین ہے آج تک ٹریفک پولیس کے خلاف کو ئی شکا یا ت نہیں ملی جبکہ ٹریفک انچارج نذر حسین چا نڈیہ نے خطاب کر تے ہوئے کہ نظم وضابطہ کا خیال رکھتے ہوئے ملاز مین کو اپنے فرائض انجام دینے چا ہیے آخر میں ایس پی ٹریفک میاں مقبول احمد نے لا ئسنس برانچ اور کمپیوٹر لیب ایم ٹی برانچ کا دورہ کیا جس پر انچارج لا ئسنس برانچ کو ہدایا ت کی ڈرائیونگ لا ئسنس میرٹ اور مکمل کوائف کے سا تھ جا ری کیے جا ئیں آخر میں بہترین کا رکر دگی کی بنا پر انچا رج نذر حسین چانڈیہ ،احسان احمد ، سب انسپکٹر محمد رمضان کا نسیٹل محرر محمد اشفا ق ،ذیشان حیدر گوپا نگ سرٹیفکیٹ دیئے گئے اس موقع پر ایس آئی امجد نوید ،ریا ض احمد دھر یہ ،محمد انوز ایس آئی ،جعفر عباس ایس آئی ،حوالدار اشفا ق محر ر وغیرہ موجودتھے
ضلع بھرمیں مسنگ فیسلٹیزاور مختلف اسکیموں کی تکمیل کیلئے آنیوالے مسائل کے حل کیلئے آپکی معاونت ضروری ہے۔ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ
راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے یونین کونسل سیکریٹریز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آ پ کو پہلے ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں اُسکی کامیابی کے بعد اب آپ کو ایک اور ذمہ داری دی جاتی ہے کہ ضلع بھرمیں مسنگ فیسلٹیزاور مختلف اسکیموں کی تکمیل کیلئے آنیوالے مسائل کے حل کیلئے آپکی معاونت ضروری ہے۔ کیونکہ آپ لو گ جس علاقے میں تعینات ہیں اُس علاقے کے مسائل اور وسائل کے بارے میں بہتر معلومات رکھتے ہیں۔ ڈی سی او نے تمام سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران سے رابطہ رکھیں اور اُن کی لیبر ضروریات میں معاونت کریں اور کام کی نگرانی کریں۔ اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں۔ اِس موقع پر ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ اور اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی بھی موجود تھے۔
ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے دانش سکول فاضل پور میں نئے بھرتی ہونیوالے سٹاف میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کرتے ہوئے
راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے دانش سکول فاضل پور میں نئے بھرتی ہونیوالے سٹاف میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو خالصتاً میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے ۔اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ محنت ، لگن اور دیانتداری کیساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں۔ اُنہوں نے کہاکہ سکول کے نظم و ضبط کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے اِس اِدارے کی کامیابی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مقصدغریب اور یتیم بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم میسر کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دانش سکول کی انتظامیہ بچوں کے کھانے پینے کے معیاراور طبی سہولیات پر بھی خصوصی توجہ دے اور بچوں کوہرگز احساس کمتری کا شکار نہ ہونے دیں۔تعلیم کیساتھ ایسی تربیت کی جائے کہ یہ معاشرے کے بہترین اور کامیاب شہری ثابت ہوں۔ اِس موقع پر پرنسپل دانش سکول محمد اسلم ، زرقا سہیل رانااور صدر بار رفیع پچار بھی موجود تھے۔ پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری جانچ پڑتال کے بعد ڈی سی او کی نگرانی میں آپکا میرٹ بنایا گیا ہے ۔ کسی قسم کی سفارش کے بغیر شفاف طریقہ سے بھرتی کے عمل کو مکمل کیا گیا ہے
Sunday, 15 June 2014
راجن پور شہراور گردونواح میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری گذشتہ روز سے لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں ایک گھنٹہ مزیداضافہ کرکے اب راجن پور شہر میں سترہ گھنٹے کردیا گیا ہے
راجن پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور شہراور گردونواح میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری گذشتہ روز سے لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں ایک گھنٹہ مزیداضافہ کرکے اب راجن پور شہر میں سترہ گھنٹے کردیا گیا ہے دیہی علاقوں میں بدستور بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے آج سخت لو اور گرمی کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں کی گئی بلکہ شدید گرمی کے دَوران دوپہر بارہ بجے سے تین بجے تک مسلسل لوڈ شیڈنگ کی گئی شدید لوڈشیڈنگ کے باعث اکثر علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی قلت ہوگئی شہری دوسرے محلوں میں پانی کی تلاش کیلئے سَرگرداں رہے
بے نظیر انکم سپورٹ سکیم کے تحت مالی امداد حاصل کرنے والی خواتین کا بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کے باہر شدید رَش ،سخت گرمی میں بوڑھی خواتین پیسے کے حصول میں انتظار کے دَوران نیم بے ہوش
راجن پور (کرائم رپورٹر ) بے نظیر انکم سپورٹ سکیم کے تحت مالی امداد حاصل کرنے والی خواتین کا بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کے باہر شدید رَش ،سخت گرمی میں بوڑھی خواتین پیسے کے حصول میں انتظار کے دَوران نیم بے ہوش ،کئی بینکوں ایم سی بی اور الفلاح ودیگرنے اے ٹی ایم مشینوں کو تالا لگا دیا امداد کے حصول کیلئے دُوردراز سے آنے والی خواتین کا احتجاج تفصیلات کے مُطابق پیپلز پارٹی کے دَور حکومت میں غریب خواتین کی ہر ماہ مالی امداد کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ اسکیم کا اجراء کیا گیا جسمیں ڈاک خانوں کے مُلازمین کی جانب سے کرپشن کی شکایات کے باعث ان خواتین کو اے ٹی ایم کارڈز جاری کئے گئے مگر اَن پڑھ خواتین کی جانب سے اے ٹی ایم مشین آپریٹ نہ کرسکنے پر بینکوں نے اے ٹی ایم مشینوں کو ہی بند کردیا اب اکا دکا مشینوں پر خواتین کا شدید رَش صبح سات بجے سے ہی شروع ہوجاتا ہے جو رات گئے تک جاری رہتا ہے سخت گرمی میں یہ خواتین بغیر کسی سائے کے معصوم بچوں کے ہمراہ پیسوں کے انتظار میں قطار میں کھڑی رہتی ہے جبکہ بینک ملازمین کے رشتہ دار کھاتہ داروں اور بااثر افراد فوراً ہی من پسند خواتین کے کارڈز خود لے کر اے ٹی ایم سے کیش کرلیتے ہیں جس سے حقدار اور مستحق خواتین اپنا سامنہ لے کررہ جاتی ہیں عوامی وشہری حلقوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور انچارج پروگرام مریم نواز شریف سے مُطالبہ کیا ہے کہ تمام شیڈولڈ بینکوں کو اے ٹی ایم مشینیں کھلی رکھنے اور اے ٹی ایم کے ساتھ ساتھ مینؤل طریقے سے ان خواتین کو ان کی امدادی رقوم فراہم کرکے ان سادہ لوح خواتین کی مُشکلات حل کی جائیں
وہ کامیاب ہو کر وکلاء کے حقوق اور اُنہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گےسردار خالد خاں بزدار
راجن پور (کرائم رپورٹر ) اُمیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل سردار خالد خاں بزدار نے کہا ہے کہ وہ کامیاب ہو کر وکلاء کے حقوق اور اُنہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے وکلاء اُن پر اعتماد کرکے اُنہیں کامیاب کرائیں اس موقع پر اُن کے سپورٹران عمران ستاررحمانی ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء بھی موجود تھے
بجٹ 2014-15 ء میں وکلاء پر پروفیشنل ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ڈسٹر کٹ بار راجن پور کے وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا
راجن پور (کرائم رپورٹر ) بجٹ 2014-15 ء میں وکلاء پر پروفیشنل ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ڈسٹر کٹ بار راجن پور کے وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا دور دراز سے اپنے کیسز کیلئے آنے والے سائلین کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جنرل سیکرٹری ڈسٹر کٹ بار شہزادہ گل محمد جمن خان بزدار ،چوہدری محمدنعیم ایڈووکیٹ ،سردار علی محمد ہانبھی ایڈووکیٹ ،میاں فہیم جعفر سرائی ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء نے پروفیشنل ٹیکس کی مخالفت کرتے ہوئے اُسے ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے وکلاء کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ٹیکس کے فیصلے کی واپسی تک وکلاء احتجاج کرتے رہیں گے
حب اہلبیت اور اُس کے تقاضا کے حوالہ سے ایک سیمینار پریس کلب راجن پور کے سبزہ زار میں منعقد ہوا
راجن پور( کرائم رپورٹر) حب اہلبیت اور اُس کے تقاضا کے حوالہ سے ایک سیمینار پریس کلب راجن پور کے سبزہ زار میں منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام ، مفکر، دانشور ، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات ، معززین اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مقررین میں سے سردار شاکر مزاری ،سید اسمٰعیل شاہ ، موسیٰ کاظم جسکانی ، عبدالصمد درخواستی ، عبدالرحمن شاہ ، قاری نورالحسن ، قاری محمود الحسن قاسمی، صدر پریس کلب امجد فاروق، ندیم قریشی ، سید عاشق حسین بخاری ، نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب وقت آجائے تو ظالم نہ بنو بلکہ مظلوم بن جاؤ۔ کیونکہ یہ طریقہ نواسۂ رسول حضرت امام حسین ؑ نے کربلا کے مقام پر صبر کی عظیم مثال پیش کرتے ہوئے تمام امت مسلمہ کو سبق دیا۔اُنہوں نے کہا کہ آج اگر اسلام زندہ ہے تو حضرت امام حسین ؑ کی وجہ سے ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اہلِ بیت سے محبت کا تقاضا ہے کہ اُنکے احکامات پر عمل کیا جائے اور اُنکی پیروی کرتے ہوئے نیک عمل کریں اورایک دوسرے کو بھائی چارے کا سبق دیں ۔ دین اسلام کیلئے کوئی وقت آجائے تو اگر قربانی دینا پڑے تو دریغ نہیں کرنا چاہیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہلِ بیت نے پیار محبت اور اچھے اخلاق کا درس دیا ہے۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسولﷺ مقبول سے شروع کیا گیا اور آخر میں ملک و قوم اور ضلع کی بھلائی کیلئے دعا کی گئی
محکمہ انہار کے افسران متعلقہ محکموں سے روابط میں رہیںاے ڈی سی محمد امین اویسی
راجن پور( کرائم رپورٹر)پانی چوری کرنیوالے چاہے جتنی ہی با اثر کیوں نہ ہوں اُن کے خلاف قانونی کاروائی کرکے تا کہ پانی ٹیل تک پہنچایا جا سکے۔ حقدار کو حق دیا جائے۔ محکمہ انہار کے افسران متعلقہ محکموں سے روابط میں رہیں ۔ سیلاب سے بچاؤ کیلئے تمام حفاظتی بندوں کا معائنہ کیا جائے ۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے پانی چوری کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اِس موقع پراے ڈی سی محمد امین اویسی ، ڈی او سی ارشد گوپانگ، تینوں تحصیلوں ک اسسٹنٹ کمشنرز، ایکسئین انہار، ایس ڈی او اور مقامی ایم پی ، ایم این اے کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی او نے کہا محکمہ انہار کے افسران پانی چوری کرنیوالے کا گھیرا تنگ کر کے اُن کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں اور کسی کو نا جائز تنگ نہ کیا جائے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں اجلاس منعقد کریں اور لوگوں کو آگاہ کریں کہ پانی چوری کرنے سے باز آئیں ورنہ اُن کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ مقامی ایم پی اے ، ایم این اے کی مشاورت سے پراجیکٹس کو آگے بڑھایا جائے ۔ ڈی سی او نے کہا اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔ اُنہں کے کہا کہ کسی کا جائز مسئلہ ہو تو اُسے فوری طور پر حل کریں اور افسران ایک دوسرے کیساتھ رابطہ رکھیں۔ بعد ازاں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے سرکاری ملازمین جو ملازمت کے دوران وفات پا گئے اُن کے بچوں کو تعیناتی کے آرڈر تقسیم کئے۔اس موقع پر ای ڈی او تعلیم اور سینیئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد بھی موجود تھے۔ اِن9 بچوں کو محکمہ تعلیم میں اُن کے والد ین کی وفات کے بعد تعینات کیا گیا۔
محکمہ صحت کی فوڈ چیکنگ ٹیم نے عوامی شکایات پر چرغہ بروسٹ ۔بیکریوں پر چھاپے مار کر اشیاء خوردونوش کے 15نمونے نمونے لیبارٹری تجزیے کیے لیے بھیج دیے
راجن پو(کرائم رپورٹر ) محکمہ صحت کی فوڈ چیکنگ ٹیم نے عوامی شکایات پر چرغہ بروسٹ ۔بیکریوں پر چھاپے مار کر اشیاء خوردونوش کے 15نمونے نمونے لیبارٹری تجزیے کیے لیے بھیج دیے۔اور متعدد دوکانداروں کو صحت و صفائی کے ناقص انتظامات پر نوٹس دئے دیے۔مزاری مارکیٹ میں چندا بیکری کی طرف سے مضر صحت کیک کی فرخت پر چھاپہ مارا اور وہاں سے زائد المیعاد معروف برانڈ کی پیک شدہ اشیاء خوردونوش بھی برآمد کر کے تلف کر دیں۔فوڈ انسپکڑ محمد اکرم وسیم نے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض لغاری کی ہدایت پر لاہوری چرغہ بروسٹ۔ملتان چرغہ بروسٹ میں ناقص دہی و تیل کے نمونے بھی لیئے اور صفائی کے گندے انتظامات پر وارننگ دی۔
بنگلہ دھینگن میں پاگل کتے کئی زندہ بکریوں کو چیر پھاڑ کر گیے
راجن پور(کرائم رپورٹر ) بنگلہ دھینگن میں پاگل کتے کئی زندہ بکریوں کو چیر پھاڑ کر گیے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق آوارہ کتوں کی بہتات ہے جس کی وجہ سے کئی افراد اور جانور شکار ہو چکے ہیں۔آوارہ او پاگل کتوں کی وجہ سے علاقے کے لوگ خوف زدہ ہیں۔اہلیان علاقہ نے سی او یونٹ کوٹ مٹھن کو نوٹس میں دیا مگر کچھ نہ ہوا جس پر اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے
راجن پور ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر خود سوزی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کے مقدمہ میں مخالفین کو پھنسا دیا متاثرین نے کاروائی کے لیے ڈی پی او کو درخواست دے دی
راجن پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر خود سوزی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کے مقدمہ میں مخالفین کو پھنسا دیا متاثرین نے کاروائی کے لیے ڈی پی او کو درخواست دے دی ۔ موضع بستی میرل کے رہائشی رانا لعل خان جوئیہ نے ڈی پی او کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کے رانا واحد اور محمد اکرم وغیرہ نے ان کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش کی جس پر وہ جان بچا کر بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور ملزمان کی گولیاں اُس کے ٹریکٹر کو بھی لگیں جس کا مقدمہ بھی درج ہوا ۔ ملزم محمد اکرم نے کاروائی سے بچنے کے لیے خود سوزی کا ڈرامہ رچایا اور مدعی کی مقدمہ میں کراس ورشن کے ذریعے اُسے بھی ملزم بنوا دیا ۔ لعل خان کا موقف تھا کہ اُن کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں غیر ضروری دفعہ 324 ہذف کر دیا گیا ۔ لعل خان نے ڈی پی او سے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی اپیل کی ہے ڈی پی او راجن پور نے پولیس کو تحقیقات کا حکم دے دیا
بچوں کو زندگی اور تعلیم کا پیدائشی بنیادی حقوق حاصل ہے ،قدرتی آفات کے نتیجہ میں دونوں حقوق بڑی شدت سے متاثر کر تے ہیں ،قدرتی آفات سے بچاؤ اور تدابیر سے آگاہی اور سکولوں میں دوسری ضروری سہولیا ت کی فراہمی
راجن پور(کرائم رپورٹر ) بچوں کو زندگی اور تعلیم کا پیدائشی بنیادی حقوق حاصل ہے ،قدرتی آفات کے نتیجہ میں دونوں حقوق بڑی شدت سے متاثر کر تے ہیں ،قدرتی آفات سے بچاؤ اور تدابیر سے آگاہی اور سکولوں میں دوسری ضروری سہولیا ت کی فراہمی کیے بغیر ملکی و بین الا قوامی اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے ہیلپ فاو نڈیشن غربت اور قدرتی آفات میں مشکلات کو کم کر نے کا بنیادویژن رکھتی ہے جس کے تحتسیلاب زدہ علاقوں کے 25گرلز پرائمری سکولوں میں ضروری بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ،ان خیالات کا اظہار ہیلپ فاو نڈیشن کی پروجیکٹ مینیجر رخسانہ مبارک نے اپنے دفتر میں میڈیا بریفنگ میں کیا ،انہوں نے کہا کہ محفوظ سکول پروجیکٹ کے تحت مرکز کوٹمٹھن کے 25 سے زائد سکولوں میں پختہ کمروں کی تعمیر و دیگر ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اس سے قبل قدرتی آفات سے بچاؤ کی مہم کے تحت آگاہی کے لیے مقابلہ ڈرائینگ ،تعلیمی فن پاروں کی نمائش اساتذہ و سول سوسائٹی کو تربیت بھی دی گئی ہے ،انہوں نے کہا موجودہ دور میں ترقی کے تمام منصوبوں بل خصوص سکولوں اور تعلیم میں تخفیف آفات کے علم و تدابیر کی شمولیت بے حد اہم ہے
پالیسی اداراہ برائے دیہی ترقی ملتان کے پراجیکٹ کوارڈینیٹر ارسلان حید ر خان نے راجن پور میں میڈیا ،ووکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل سیمینار میں خطاب شاہد ریاض
راجن
پور (کرائم رپورٹر ) محتسب عدالتیں سستے انصاف کی فراہمی اور پنجاب حکومت
کے زیر انتظام چلنے والے اداروں کی کرپشن اور افسران کی بد نظمی کے خلا ف
ایک سیف گارڈ ہے ،جس کے بارے میں عوامی آگاہی نا ہو نے کے باعث متاثرین کی
کثیر تعداد بنیادی حقوق کے تحفظ سے محروم ہے ،ان خیالات کا اظہار پالیسی
اداراہ برائے دیہی ترقی ملتان کے پراجیکٹ کوارڈینیٹر ارسلان حید ر خان نے
راجن پور میں میڈیا ،ووکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل سیمینار
میں خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر مدثر فاروق اور اعجاز رسول نے محتسب
ادارئے (عدالتیں ) بار ے میں کے طریقہ کا ر درخواستوں کی سماعت کے مختلف
پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالی اس موقع پر یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنا ئیز یشن کے
محمد حنیف دریشک ،ودیگر سماجی تنظیموں کے نمائندے شاہد ریاض ،مشتاق بلال
،سعدیہ مقصود ،اعجاز دریشک و دیگر شریکتھے۔سیمینار میں بتایا گیا کہ صوبائی
محتسب ملتان ریجن میں کی عدالت میں سال 2010کے دوران ڈی جی خان سے
289,مظفر گڑھ سے 27راجن پور سے 174اور لیہ سے 110درخواستیں موصو ل ہو ئی ،
عوام میں اس ادارے میں آگاہی ہو نے سے جہاں سرکاری دفاتر میں بدانتظامی و
کرپشن کا خاتمہ ہو گا بلکہ قانون کی حکمرانی سے لوگوں کے بنیادی حقوق کا
بھی تحفظ ہو گا
جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر قاری محمد حبیب اللہ صادقی نے جماعت اہلسنت کے اجلاس کی صدارت
راجن پور (کرائم رپورٹر ) دہشت گردی بد امنی کے خاتمہ کے لیے اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا ہو گا ،بندوق کے زور پر شریعت کے نفاذ کی کوشیشں کر نے والے اسلام کی اصل روح کو نقصان پہنچا رہے ہیں ان خیا لات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر قاری محمد حبیب اللہ صادقی نے جماعت اہلسنت کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ،اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت فروغ امن اور بین المسالک ہم آہنگی کے لیے تاریخ ساز قردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح تک جماعت اہلسنت کی تنظیم نو میں مخلص کارکنوں کو آگے لا یا جا رہا ہے
فاضل پور میں حکومت پنجا ب کی غریبوں کو دی جا نے والی ہاوسنگ سکیم میں 6ماہ گذرنے کے باوجودبھی بجلی سکول اور ہسپتا ل کی فراہمی
راجن پور (کرائم رپورٹر ) فاضل پور میں حکومت پنجا ب کی غریبوں کو دی جا نے والی ہاوسنگ سکیم میں 6ماہ گذرنے کے باوجودبھی بجلی سکول اور ہسپتا ل کی فراہمی کا وعدہ نا پورا ہو سکا ۔اہلیان علاقہ نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر انہیں فاضل پور میں سمال ہاؤ س کم گارڈن سکیم کے تحت انہیں رقبہ فراہم کیا جسمیں انہوں نے گھر تعمیر کر کے دیگر اراضی پر سبزیاں کاشت کر نا تھی ،حکومت پنجاب نے انہیں گھر تعمیر کر نے کے بعد سہولیا ت فراہم کر نے کا وعدہ کیا تھا غریبوں نے جوں توں کر کے اپنے گھر تو تعمیر کر لیے مگر اس سکیم میں تاحا ل ارباب اختیار کی عد م توجہی کے باعث سکول بجلی و دیگر بنیادی سہولیا ت فراہم نا کی گئی ،ایل علاقہ نے مقامی حلقے سے منتخب پنجاب کے ڈپٹی اسپیکر اسمبلی شیر علی گورچانی وحکومت پنجاب سے نوٹس لے کر ضروری سہولیا ت کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے
ر آڑھتیوں اور دوکانداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو سستی اور معیار ی اشیا ء کی فراہمی کو یقینی بنائیںغازی امان اللہ
راجن پور ( کرائم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے صبح سویرے سبز منڈی اور فروٹ منڈی کا معائنہ کیا اور آڑھتیوں اور دوکانداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو سستی اور معیار ی اشیا ء کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو بالکل معاف نہیں کیا جا ئے گا ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ آڑھتیوں کے مسائل اور ان کی مشکلا ت کو فوری طور پر حل کریں ۔ سبز منڈی میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جا ئے ۔ مزید انہوں نے کہا کہ سبز منڈی اور فروٹ منڈی میں آنے والے سبزیوں کی کوالٹی کو چیک کریں
ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے صدربا را یسوسی ایشن محمد رفیع پچار کو بار ایسوسی ایشن کے لیئے ایک الیکٹرک واٹر کولر اور ایک ایل ای ڈی سکرین
راجن پور (کرائم رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے صدربا را یسوسی ایشن محمد رفیع پچار کو بار ایسوسی ایشن کے لیئے ایک الیکٹرک واٹر کولر اور ایک ایل ای ڈی سکرین حوالے کرتے ہو کہا ہے کہ بار کے جو بھی مسائل ہو ں گے انشاء اللہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ضلعی انتظامیہ حل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء بھی دکھی انسانیت اور حق داورں کے حقوق کے لیئے پیشہ وارنہ صلاحیتوں سے کام کریں ۔صدر بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم ڈی سی او غازی امان اللہ کے تہہ دل سے مشکور ہیں ۔ اس موقع پر سابق صدر بار محمد سلیم افغان ، جنرل سیکریٹر ی بار جمن خان بزدار،ای ڈی او سی ڈی و فنانس اصغر جلبانی بھی موجود تھے
Monday, 9 June 2014
حکومت پنجاب نے فوجدار ی قانون کی دفعہ 144کے تحت تمن مزاری ،تمن گورچانی اور تمن دریشک کے علاقوں میں خود رو قدرتی جھاڑیوں کرہیںحکومت پنجاب نے فوجدار ی قانون کی دفعہ 144کے تحت تمن مزاری ،تمن گورچانی اور تمن دریشک کے علاقوں میں خود رو قدرتی جھاڑیوں کرہیں
راجن
پور(کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب نے فوجدار ی قانون کی دفعہ 144کے تحت
تمن مزاری ،تمن گورچانی اور تمن دریشک کے علاقوں میں خود رو قدرتی جھاڑیوں
کرہیں ،درخت وغیرہ کے کاٹنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ کیونکہ ان قدرتی
جھاڑیوں کے غیر قانونی کٹاؤ سے مہاجر پرندے تلور کی آمد اور ان کے قدرتی
ماحول پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے۔ یہ حکم ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راجن
پور کی طرف سے عائد کردہ اس قسم کی پابندی کی توسیع میں جاری کیا گیا ہے۔یہ
حکم مورخہ 16مئی 2014ء سے نافذالعمل ہو کر 14جولا ئی تک موثر رہے گا۔اس
حکم کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جا ئے
گی۔یہ حکم ضلع راجن پور کی ریونیو حدود میں نافذ العمل ہے
Monday, 2 June 2014
وزیر ا عظم نریندر مودی کے ساتھ میاں نواز شریف کے کمزور مو قف نے غیرت و حمیت کا جنازہ نکال دیا۔بھارت کے حکمران نے پاکستان میں دہشت گردی جبکہ ہمارے وزیر اعظم نے کاروبار کو فروغ دینے کی بات کی ہمارے حکمران ملکی مفاد کی بجائے زاتی مفاد کو تر جیح دیتے ہیں اخواجہ عامر کوریجہ
راجن پور(کرائم رپورٹر)جماعت فریدیہ کے سربراہ پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ عامر کوریجہ نے کہا ہیانڈیا کے وزیر ا عظم نریندر مودی کے ساتھ میاں نواز شریف کے کمزور مو قف نے غیرت و حمیت کا جنازہ نکال دیا۔بھارت کے حکمران نے پاکستان میں دہشت گردی جبکہ ہمارے وزیر اعظم نے کاروبار کو فروغ دینے کی بات کی ہمارے حکمران ملکی مفاد کی بجائے زاتی مفاد کو تر جیح دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکو مت دہشت گردوں کو تحفظ دئے کر انکے ایجنڈے پر عمل کر کے پاکستان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر عملدرآمد کر رہی ہے ،خواجہ عامر کوریجہ کا کہنا تھا،پاکستان میں بد امنی۔بے روز گاری انتہا کو پہنچ چکی ہے۔اور دھاندلی کے زور پر بر سر اقتدار آنیوالوں کی نام نہاد جمھوری حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں،عوامی انقلاب حکمرانوں کا بوریا بستر گول کر دیگا
اتبا ع رسولﷺ فرقہ پرستی کے خاتمہ کی ضامن ہے۔دہشت گردی کو فروغ دینے والے اسلام کی حقیقی اساس کو نقصان پنچا رہے ہیںخواجہ عامر کوریجہ
راجن پور(کرائم رپورٹر) اتبا ع رسولﷺ فرقہ پرستی کے خاتمہ کی ضامن ہے۔دہشت گردی کو فروغ دینے والے اسلام کی حقیقی اساس کو نقصان پنچا رہے ہیں۔اولیاء و صو فیائے کے پیغام محبت نے دنیا میں اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کیا۔درود و سلام پڑہنے والے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں۔پاکستان کی بقا کے لیے اتحاد اہلسنت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر مذ ہبی امور سید حامد سعید کاظمی نے تنظیم السعید کے ضلعی سیکرٹریٹ میں علماء مشائخ کے اتھاد اہلسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر جماعت فریدیہ کے سربراہ خواجہ عامر کوریجہ۔روحانی شخصیت سید صادق رسول شاہ بخاری،سرائیکی قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ،صدر پریس کلب انجینئر محمد امجد فاروق،قاری نور الحسن الرحیمی،مولانا مختیار فیضی،نے خطاب کیا جبکہ قاری نور الحسن نے تلاوت،میاں مظفر الدین نے حمد باری تعالی،اور نقابت قاری خورشید بزدار نے کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا بیرون ممالک کے فنڈز عوام کی فلاح و مہبود کیے لیے سرکاری سطح پر فراہم کیے جائیں اگر ایران کے اداروں کو فندز پراعتراض ہے تو سعودی عرب بھی پاکستان میں اداروں کی بجائیے حکومت کو فندز فراہم کرے،مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا رھا ہے جبکہ ن لیگ خانقاہی نظام کو نقصان پنچانے کے لیے درباروں کو سیکورٹی کے نام پر بند کیے ہویے ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہندوستان سے زیادہ خطرہ ملکی دہشت گردوں سے ہے۔انھوں نے کہا کہ اہلبیت،اور افواج پاکستان کے خلاف بات کرنے والے اسلام اور پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہیں۔اس معوقع پر جماعت اہلسنت و تنظیم السعید کے رہنماوں سید اسماعیل شاہ بخاری،قاری حبیب اللہ صادقی۔چوھدری افتحار سعیدی،حاجی نذیر احمد زرگر،ڈاکٹر محمد اصغر،قاری مطلوب حسین،فقیر محمد رمضان۔سردار عبداالرحمن خاں دریشک،الحاج لیاقت علی بھی موجود تھے
راجن پور تا حاجی پور سڑک سیلاب کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار تاحال سڑک کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی پلیوں کی تعمیراور سڑک کی مرمت کرنے والا ٹھیکیدار کام اُدھورا چھوڑ کر فرار
راجن پور (کرائم رپورٹر) راجن پور تا حاجی پور سڑک سیلاب کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار تاحال سڑک کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی پلیوں کی تعمیراور سڑک کی مرمت کرنے والا ٹھیکیدار کام اُدھورا چھوڑ کر فرار راجن پور تاحاجی پور سڑک اس علاقے کی مصروف ترین سڑک ہے یہ سڑک ہرسال رودکوہی کے سیلاب کے باعث تباہ ہو جاتی ہے گذشتہ سال سیلاب کے باعث تباہ ہونے والی اس سڑک کی مرمت کیلئے ٹینڈرز لگائے گئے مگر ٹھیکیدار نے انتہائی سُست روی سے کیااب چھ ماہ گذرنے کے باوجود اُس نے پُلیوں کی تعمیر بھی مکمل کی اور نہ ہی سڑک کی اب معلوم ہوا ہے کہ ٹھیکیدار کام اُدھورا چھوڑ کرفرار ہو چکا ہے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں افراد اسی سڑک کے ذریعے سفر کرتے ہیں عوامی وشہری حلقوں نے کمشنر ڈی جی خان ڈویژن سے فوری طور پر اِ س سڑک کی مرمت مکمل کرانے کا مطالبہ کیا ہے
سرائیکی بیلٹ میں میگا پراجیکٹس شروع کئے جائیں خواجہ فرید ؒ کی دھرتی میں اس خطے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے یہاں خواجہ فرید ؒ کے نام سے منسوب یونیورسٹی تعمیر کی جائے
راجن پور (کرائم رپورٹر ) سرائیکی بیلٹ میں میگا پراجیکٹس شروع کئے جائیں خواجہ فرید ؒ کی دھرتی میں اس خطے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے یہاں خواجہ فرید ؒ کے نام سے منسوب یونیورسٹی تعمیر کی جائے یہاں انڈسٹری کے فروغ کیلئے کچھ مُدت کیلئے اس ضلع کو ٹیکس فری زون قرار دیا جائے اِن خیالات کا اِظہار معروف قانون دان وسرائیکی راہنماء سید غلام رضا نے ایک ملاقات کے دَوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ قیامِ پاکستان سے آج تک یہاں کے سرداروں جاگیرداروں اور پنجاب کے حکمرانوں نے اِس خطے کو پسماندہ رکھا جس سے یہاں کے باشندے دیگر آسائشیں ایک طرف دووقت کی روٹی کو ترستے ہیں انہوں نے کہا کہ کیا اس عمل سے احساسِ محرومی نہیں بڑھے گا کہ ایک طرف لاہور میں بُلٹ ٹرین چلے اور یہاں کے شہریوں کو سفر کیلئے پرائیویٹ کھٹارہ بسیں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکات نصیب ہوں اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب کو خودمختاری دی جائے تاکہ یہاں بھی ترقی ہو اور لوگوں کا معیارِ زندگی بلند ہو
راجن پور ،ضلعی وصوبائی محکموں کے آفیسران کی جانب سے سرکاری گاڑیوں اور پٹرول کا غیر ضروری استعمال ڈی سی او نوٹس لیں
راجن پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور ،ضلعی وصوبائی محکموں کے آفیسران کی جانب سے سرکاری گاڑیوں اور پٹرول کا غیر ضروری استعمال ڈی سی او نوٹس لیں ضلعی آفیسران حکومتِ پنجاب کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں کا نجی استعمال کرتے اور دوردردراز کے علاقوں میں ان سرکاری گاڑیوں کو لے جاتے ہیں جبکہ رولز سے برعکس اسی ٹورز کا ٹی اے ڈی اے بھی محکمہ سے کلیم کرتے ہیں ذرائع نے بتلایا کہ چالیس سے پچاس ہزار روپے ہر ضلعی آفیسر ایک سے دوماہ کے ٹورز کا کلیم کرتے ہیں جبکہ سرکاری گاڑی اور پٹرول کا ضیاع اس کے برعکس ہے عوامی وشہری حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ مختلف محکموں کے ضلعی آفیسران کو ملنے والی گاڑیاں ایک سے تین سالوں کے اندر ہی کھٹارہ ہو چکی ہیں جبکہ انہی گاڑیوں کی مرمت کے فرضی بلز ہرماہ خزانے سے پاس کراکر سرکاری خزانے کو الگ سے رگڑا لگایا جارہا ہے قانون تو یہ کہتا ہے کہ ایک آفیسر جب دفتری اوقاتِ کار ختم ہو تو گاڑی لاک کر کے دفتر میں ہی کھڑی کردے اور مذکورہ گاڑی استعمال کرنے والا آفیسر اور ڈرائیور نجی سواری پر اپنے گھر کو روانہ ہوں مگر شاید ایسا اب کسی دیوانے کا خواب ہے لاہور ،فیصل آباد ،لیہ ،ملتان کے آفیسران اپنے گھروں کو جاتے وقت سرکاری گاڑیاں ہمراہ لے جاتے ہیں جہاں ان کے بچے انہی سرکاری گاڑیوں پر ڈرائیونگ سیکھتے ہیں اور ان کی بیگمات شاپنگ بھی انہی سرکاری گاڑیوں پر کرتی ہیں انہوں نے کمشنر ڈی جی خان اور ڈی سی او ضلع غازی امان اللہ سے گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کے نوٹس لینے اور آفیسران کے ٹی اے بلز کی بھی ویریفکیشن کرانے کا مُطالبہ کیا ہے
جنوبی پنجاب سمیت مُلک بھر میں غیرت کے نام پر قتل کے بڑھتے واقعات کا حکومت اور عدلیہ نوٹس لے اور ایسے واقعات کی روک تھام میں حکومت وعدلیہ فوری طور پر کردار ادا کریں
راجن پور (کرائم رپورٹر) جنوبی پنجاب سمیت مُلک بھر میں غیرت کے نام پر قتل کے بڑھتے واقعات کا حکومت اور عدلیہ نوٹس لے اور ایسے واقعات کی روک تھام میں حکومت وعدلیہ فوری طور پر کردار ادا کریں ایسے واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزائیں دی جائیں تاکہ ان واقعات کی روک تھام ہو سکے ان خیالات کا اِظہار چئیر مین آواز ڈسٹر کٹ فورم و کوآرڈینیٹر کمیونٹی ایڈ نعیم اکبر خان جسکانی نے میڈیا کانفرنس کے دَوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے موجودہ معاشرے میں سزائیں نہ ملنے اور عدم ثبوت کی وجہ سے ملزمان رہا ہوجاتے ہیں جس سے ایسے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے کسی انسان سے محض شک کی بناء پر اُس کی زندگی چھیننے کی اِجازت ہمارا مذہب اسلام بھی نہیں دیتا اُن کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے واقعات کے تدارک کیلئے موئثر لائحہ عمل تیار کرے اور ایسے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے میں کردار ادا کرے اِس موقع پر ڈسٹر کٹ پروگرام آفیسر عورت فاؤنڈیشن آواز پروگرام اظہر بلوچ ،تہمینہ فضل ،مدیحہ فضل اورکلیم اکبر بھی موجود تھے
اتوار کی چھٹی کے باوجود راجن پور شہر اور گردونواح میں پندرہ سے بیس گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ انجمن تاجر ان صدر حاجی ارشد باجوہ
راجن پور (کرائم رپورٹر) اتوار کی چھٹی کے باوجود راجن پور شہر اور گردونواح میں پندرہ سے بیس گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ سے شہری بدحال شہریوں کا شدید گرمی میں شدید لوڈ شیڈنگ پر احتجاج جنوبی پنجاب کے ساتھ میپکو ظلم بند کرے انجمن تاجر ان صدر حاجی ارشد باجوہ ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے شہری باقاعدگی کے ساتھ بلز بجلی ادا کررہے ہیں ان کے ساتھ دوہرا سلوک کیوں ہورہا ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اپنے انتخابی وعدوں کو یاد کریں اور جنوبی پنجاب کے ساتھ بھی ملک بھر کی طرح یکساں سلوک کیا جائے
ڈھائی ماہ قبل فوت ہونے والے راجن پور شہر کے تاجر سیٹھ محمد اسلم کے نام جعلی اسٹامپ کے ذریعے فرضی اقرار نامہ تیار کراکر کروڑوں روپے کی قیمتی جائیداد ہڑپ کرنے کا الزام
راجن پور (کرائم رپورٹر)ڈھائی ماہ قبل فوت ہونے والے راجن پور شہر کے تاجر سیٹھ محمد اسلم کے نام جعلی اسٹامپ کے ذریعے فرضی اقرار نامہ تیار کراکر کروڑوں روپے کی قیمتی جائیداد ہڑپ کرنے کا الزام تاجر کی بوڑھی والدہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے اس واقعے کا نوٹس لینے اور بااثر ملزمان کو گرفتار کرنے کا مُطالبہ تفصیل کے مُطابق راجن پور کا معروف تاجر سیٹھ محمداسلم پندرہ مارچ کو فوت ہوا مرحوم تاجر کی بیوی ثمینہ نے ملزمان محمد طارق مہار ،غلام فرید خواجہ، محمد افضل چنہ ،محمد جہانگیر اور عبدالخالق اسٹامپ فروش کے ذریعے باہم صلاح ومشورہ محمد اسلم کے نام راجن پور شہر کے موضع نمبر 2 کی 23 کنال آراضی کا جھوٹا اور فرضی اقرار نامہ تیار کرالیا جس اسٹامپ فروش عبدالخالق سے اسٹام خرید کیا گیا اُس کے خلاف پہلے ہی مختلف تھانوں میں مقدمات درج اور اُس کا لائسنس منسوخ ہو چکا ہے جبکہ اسٹامپ خرید رجسٹر پر محمد اسلم سیٹھ کے فرضی انگوٹھے لگائے گئے ہیں ملزمہ ثمینہ بی بی نے اے سی آفس راجن پور کے کلرک غلام فرید اور اپنے کزن محمد طارق کو اس فرضی اقرار نامے میں گواہ بنا رکھا ہے سیٹھ محمداسلم کی بوڑھی والدہ نے ڈی پی او راجن پور کو درخواست گذاری ہے جسمیں مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی راجن پور میں مقدمہ درج کیا جائے اور جعلی اقرار نامہ اور رجسٹر اسٹامپ بھی قبضے میں لیا جائے دریں اثناء انہوں نے بزرگ شہری ہونے کے ناطے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مُطالبہ کیا ہے کہ جعلی اقرارنامہ تیار کرنے کا نوٹس لیں اور مجھے انصاف دِلائیں ملزمان ایسا کرکے مجھے شرعی حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں
سما جی وسیاسی شخصیت حاجی عبد الستار رحمانی نے ڈی سی او غازی امان اللہ خان کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے
راجن پور (کرائم رپورٹر) سما جی وسیاسی شخصیت حاجی عبد الستار رحمانی نے ڈی سی او غازی امان اللہ خان کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب سے ڈی سی او غازی امان اللہ نے ضلع راجن پور کا چارج سنبھالا ہے ضلع بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کا م ہوئے ہیں جو ان کی عوامی مسائل کے حل میں گہری دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈی سی او غازی امان اللہ راجن پور کو تر قی یا فتہ اضلاع کی صف میں کھڑا کر نے کے لیے پر عزم ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ اپنے تمام تر وسائل بر وئے کا ر لارہے ہیں ان کے دور میں ضلع بھر میں جتنے ترقیا تی کا م ہوئے ہیں راجن پور کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ ضلع بھر کی عوام کا زندگی کا میعار بلندکرنا ان کا مشن ہے جسے پاپہ تکمیل تک پہنچا نے کے لیے وہ بھر پور عملی اقداما ت کر رہے ہیں
بھا ئیوں نے بہن کے امانت رکھے زیورات چوری کر کے بیج دیئے الٹا بہن اور بہنوہی کو جان سے مارادینے کی دھمکیاں
راجن
پور (کرائم رپورٹر ) بھا ئیوں نے بہن کے امانت رکھے زیورات چوری کر کے بیج
دیئے الٹا بہن اور بہنوہی کو جان سے مارادینے کی دھمکیاں تفصیلات کے مطابق
میر محمد بلال نے میڈیا کے نمائندہ کو بتایاہے کہ میر ے سالے عبدالکریم
،عبدالرحیم ،عبدالمالک ڈمرہ نے میر ی بیوی کے بھا ئی ہے میری بیوی نے ان کے
پاس زیورات امانت رکھے تھی زیورات طلائی چوری کر کے بیج دیئے میرے باربار
مطالبہ پر مبلغ 15000/ کا پرونوٹ تحر یر کر دیا ۔جسکی ادائیگی صرف 100000/
روپے کی اور بقایا کی ادائیگی کا وعدہ کیا اور پر ونوٹ پر جملہ ادائیگی تحر
یر کر الی ہے اب بقایا رقم کی ادائیگی سے انکاری ہیں اور جھوٹی درخواستیں
دیکر غلط بیانی کر رہے ہیں ۔ میر محمدبلال نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز
شریف اور ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل سے اپیل کی ہے کہ میری حق رسی
کرائی جائے اورتحفظ دلایا جائے
غریب اور نادار لوگوں کی خدمت کیلئے اور اُن کو ریلیف دینے کیلئے ضلعی حکومت دن رات کوشاں ہےڈی سی اور اجن پور غازی امان اللہ
راجن پور(کرائم رپورٹر) ڈی سی اور اجن پور غازی امان اللہ نے کہا کہ غریب اور نادار لوگوں کی خدمت کیلئے اور اُن کو ریلیف دینے کیلئے ضلعی حکومت دن رات کوشاں ہے اور اُن کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے راجن پور میں مدنی دستر خواں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اِس مدنی دستر خواں میں غریب عوام کو20روپے کا کھانافراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مخیر حضرات اپنا حصہ شامل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ضلعی افسران ، اے ڈی سی محمد امین اویسی، اے سی چوہدری مختار احمد، ای ڈی او سی ڈی و فنانس اصغر جلبانی،ٹی ایم او عثمان جاوید،صدر انجمن تاجران علاؤالدین مزاری،جنرل سیکریٹری پریس کلب ندیم قریشی، معززین اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کار خیرکاآغاز کرنے والے صدر پریس کلب ا نجینئر امجد فاروق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے خدمت خلق کی جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اپنے رفقاء کار کی معاونت سے بہتر سے بہتر سرانجام دیں گے جس طرح ڈی سی او غازی امان اللہ نے راجن پور میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں اور ایک نیا راجن پور وجود میں آ گیا ہے اِسی طرح مدنی دستر خواں کے بھی جال بچھا دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور مزدوروں کیلئے یہ مدنی دستر خواں 20روپے فی کس کے حساب سے معیاری کھانا فراہم کریگا۔آخر میں مدنی دستر خواں کی کامیابی کے لئے مولانا علی محمد صدیقی نے دعا کرائی۔یہ مدنی دستر خواں چوک الہ آباد پر دوپہر 12بجے سے 2بجے تک روزانہ کی بنیاد پر ہو گا۔
راجن پورکے متوفی تاجرسیٹھ اسلم کی پانچویں بیوی نے خاوند کی ساری جائیداد ہڑپ کرنے کیلئے اسٹامپ فروش سے ساز باز کرکے جَعلی اقرار نامہ تیار کرالیا
راجن پور (کرائم رپورٹر) راجن پورکے متوفی تاجرسیٹھ اسلم کی پانچویں بیوی نے خاوند کی ساری جائیداد ہڑپ کرنے کیلئے اسٹامپ فروش سے ساز باز کرکے جَعلی اقرار نامہ تیار کرالیا خاتون اور اُس کے دیگر ساتھی میرے بیٹے کی جائیدادہتھیانا چاہتے ہیں بیوہ بزرگ خاتون کی ڈی پی او راجن پور کو انصاف کی اپیل تفصیل کے مُطابق راجن پور کے محلہ خواجگان کی رہائشی مسماۃ اصغری بیوہ عبدالمجید قوم راجپوت نے درخواست گذاری کہ مسماۃ ثمینہ نے اُس کے بیٹے سیٹھ اسلم کی جائیداد زرعی وسکنی واقع موضع راجن پور نمبر ۲تقریباً23 کنال مکمل طور پر ہتھیانے کیلئے جَعلی اقرار نامہ تیار کرالیا ہے ملزمان نے بدنام زمانہ اسٹامپ فروش عبدالخالق سے اسٹامپ خرید کرنا ظاہر کیا اور وثیقہ نویس محمد جہانگیر کی مہر لگوائی جبکہ ریکارڈ میں محمد جہانگیر نامی کوئی وثیقہ نویس ہی نہیں ہے میرے بیٹے کے اسٹامپ رجسٹر پر انگوٹھے ہی نہیں میرا بیٹا 15مارچ کو فوت ہوا جبکہ ملزمان نے ایک ماہ بعد اسٹامپ خرید کر جعلی دستاویز تیار کی فرضی گواہ تیار کئے گئے ہیں اور اقرار نامہ محمد عبداللہ ومحمد نصراللہ کے ساتھ کیا جانا ظاہر کیا ہے بیوہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مُطالبہ کیا کہ جعلساز اس کے بیٹے کی آراضی جسکی مالیت کروڑوں روپوں میں ہے فرضی کاروائیوں کے ذریعے ہڑپ کرنا چاہتے ہیں اور مجھے میرے شرعی حق سے بھی محروم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے انصاف فراہم کرنے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مُطالبہ کیا ہے
31ایل ایچ ویز کی تعیناتی کے آرڈر تقسیم کے موقع پر کہاہے کہ آپ انسانیت کی خدمت اپنی پیشہ ورانہ قابلیت اور تہہ دل سے کریں
راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے 31ایل ایچ ویز کی تعیناتی کے آرڈر تقسیم کے موقع پر کہاہے کہ آپ انسانیت کی خدمت اپنی پیشہ ورانہ قابلیت اور تہہ دل سے کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی تعیناتی انصاف کے مطابق شفاف اور میرٹ پر کی گئی ہے اب آپ کو چاہیئے کہ آپ بھی اپنی صلاحیت کو عوام کے لئے وقف کریں جہاں جس کی آرڈر ہو ئے ہیں وہاں جا کر اپنی خدمات ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے سینئر ڈاکٹر کا احترام کریں اگر کو ئی مسئلہ درپیش ہو تو ای ڈی او صحت کے نوٹس میں لا ئیں ۔ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ضلعی انتظامیہ آپ کے ساتھ ہے۔ یہ ناقابل تبادلہ سیٹیں ہیں جہاں آپ کے آرڈر ہوئے ہیں آپ نے وہاں اپنی خدمات سر انجام دینا ہے ۔ تعینات ہونے والی تمام ایل ایچ ویز کو انہوں نے مبارک باد اور اپنے ہا تھوں سے آرڈر تقسیم کیئے اس موقع پرای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض لغاری ،ڈپٹی دی ایچ او ڈاکٹر صدیق خان بھی موجود تھے۔ ای ڈی او صحت نے تمام ایل یچ ویز کوہدایت کی کہ اپنی جا ئے تعیناتی پر مریضوں کے ساتھ اچھے انداز میں پیش آئیں انہوں نے کہا کہ ڈی سی او راجن پور نے میرٹ پالیسی کے مطابق آرڈر جاری کیئے ہیں ۔ پورے پنجاب میں پہلے ضلع راجن پور میں تقسیم ہو ئے ہیں جس کا سہرا ڈ ی سی او راجن پور کو جاتا ہے
فاضل پور کی نواحی بستی نظام آباد کے غریب محنت کش کے 4 بیٹے ہیمو فیلیا کے مرض میں مبتلاء محنت کش بچوں کا علاج کرانے سے قاصر
راجن پور (کرائم رپورٹر)فاضل پور کی نواحی بستی نظام آباد کے غریب محنت کش کے 4 بیٹے ہیمو فیلیا کے مرض میں مبتلاء محنت کش بچوں کا علاج کرانے سے قاصرتفصیل کے مطابق راجن پور کی نواحی بستی نظام آباد کا غریب محنت کش غلام یٰسین قوم گلوری محنت مزدوری کرکے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتا ہے غریب محنت کش کے گھرانے کو شاید کسی کی نظر لگ گئی کہ اُس کے ہاں پیدا ہونے والے بچے ہیمو فیلیا جیسی خطرناک بیماری کا شکار ہونے لگے محنت کش غلام یٰسین کے مُطابق اُس کے بچے نارمل پیدا ہوتے مگر ڈیڑھ سال کی عمر میں ہی بیماری کی علامات شروع ہوجاتی وہ بچوں کے علاج کی خاطر ڈی جی خان اور نشتر ہسپتال ملتان پہنچا مگر کوئی افاقہ نہ ہواجو جمع پونجی تھی وہ علاج پر خرچ ہو گئی چاروں بیٹے اللہ ڈتہ اسماعیل خلیل اور ابراہیم بیماری میں مبتلاء ہیں بڑا بیٹا اللہ ڈتہ عمر بارہ سال سکول جانے اور بیماری کے باعث چلنے سے قاصر ہے والدہ عالم بی بی کے مطابق بیماری کے شدت کے وقت اُس کے بچے چیختے رہتے ہیں اُس سے اپنے بچوں کی یہ حالت دیکھی نہیں جاتی والد غلام یٰسین کے مطابق ایک ٹیکے کی مالیت نوہزار روپے ہے جسے وہ اب خریدنے سے قاصر ہے گذشتہ سیلاب میں اُس کا گھر بھی تباہ ہو گیا گھر میں فاقوں تک نوبت جاپہنچی ہے محنت کش نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اس کے چاروں بیٹوں کا علاج سرکاری خرچ پر کراکر اس کی زندگی کی کل کمائی کو بچا کر اس پر احسانِ عظیم کیا جائے
تمام تروسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کے گردگھیرا تنگ کر دیا ہےراجن پوزاہد محمود گوندل
راجن پور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفس راجن پوزاہد محمود گوندل نے کہا کہ اپنے تمام تروسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کے گردگھیرا تنگ کر دیا ہے۔ رواں سال 1225مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے۔ جبکہ رواں ماہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم چلاتے ہوئے قتل،ڈکیتی ، راہزنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث 51مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر جرائم میں ملوث 155مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل لائی گئی ہے۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسران کوتعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدا نعام سے نوازا جائے گا۔جبکہ غفلت برتنے والے آفیسران سے باز پرس کی جائے گی۔
سپریم کورٹ کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں تیل و گیس نکالنے والی کمپنیوں سے تین کروڑ سے زائد رقم وصول ہو چکی ہے اور یہ رقم علاقہ پچادھ کی ترقی کیلئے خرچ کی جائیگیڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ
راجن پور (کرائم رپورٹر) سپریم کورٹ کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں تیل و گیس نکالنے والی کمپنیوں سے تین کروڑ سے زائد رقم وصول ہو چکی ہے اور یہ رقم علاقہ پچادھ کی ترقی کیلئے خرچ کی جائیگی۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اِس موقع پر ڈی ایم او ، ڈی او پلاننگ، ای ڈی او فنانس ، ای ڈی او ورکس اور او جی ڈی سی ، پی او ایل ، آئی پی آر کارپوریشن ، ایس پی یو ڈی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے اِس موقع پر پانچ اسکیموں کی منظوری دی ہے جو اِن علاقوں کی ترقی کا باعث بنے گی۔ یہ رقم پروٹیکشن بونس اور سوشل ویلفیئر کے انعام کے مد میں موصول ہوئی ہے
ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور کی گورننگ باڈی کا اجلاس زیر صدارت غازی امان للہ
راجن پور(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور کی گورننگ باڈی کا اجلاس زیر صدارت چیئر مین ڈی سی او راجن پور غازی امان للہ ہوا۔اجلاس میں سکول ہذا کے مسائل ، بچوں کی تعلیم ، بجٹ ، ملازمین کی تنخواہ زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ ، ڈی ایم اوصفی اللہ گوندل ، پرنسپل سکول ہذا نوید قمر ، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور ڈاکٹر شکیل پتافی، پرنسپل کامرس کالج راجن پور نذیر سکھانی، چوہدری اکبر ضیاء ایڈووکیٹ ، نعمان بوزدار ، مفتی ارشاد حقانی، محمد سلیم افغان ایڈووکیٹ اور محمد رشید خان بھی موجود تھے۔ اِس موقع پر ڈی سی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مسائل سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ ڈی سی او نے کہا کہ سکول کے اساتذہ بچوں کی تعلیم کیساتھ ساتھ اُن کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں ۔ اُنہوں کہا کہ ادارے کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ کا تعاون ہمیشہ رہے گا ڈی سی او نے کہا اچھی کارکردگی کی بناء پر سکول کے اساتذہ کو شیلڈ اور انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ اِس موقع پر پرنسپل نوید قمر نے بتایا سکول ہذا 1983ء میں تعمیر ہوا ۔ اِس سکول میں 32ٹیچر کام کر رہے ہیں اور 22ملازمین علاوہ ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ سکول میں 1133بچوں کی تعداد ہے۔ سکول کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے سکول کا رزلٹ بہت اچھا رہا ہے۔ ڈی سی او نے کہا کہ سکول کی کوالٹی مزید بہتر بنائیں اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں۔ ڈی سی او نے سکول کی خریدوفروخت اور معاملات کی نگرانی کیلئے کمیٹی بنا دی ہے سکول میں بچوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور بچوں کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹر ہفتہ وار سکول ہذا میں خدمات انجام دیں گے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ بچوں کے والدین سے ملنے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ اجلاس میں گورننگ باڈی نے اپنی تجاویز پیش کیں
چھ افراد کی دولت سے پاکستان کا قرض اتارا جا سکتا ہے
راجن پور(کرائم رپورٹر)عالم کفر کی طاقتیں متحد ہیں اسلامی تحریکیں بھی متحد ہو رہی ہیں امریکہ افغانستان میں ڈوب رہا ہے چھ افراد کی دولت سے پاکستان کا قرض اتارا جا سکتا ہے لٹنے اور لٹانے والوں کا پاکستان ہے حکمرانوں نے اسے شکار گاہ بنایا ہوا ہے پاکستان کی ٹاپ آف لسٹ گائنا کالو جسٹ عافیہ صدیقی کو چند ہزارڈالروں کے عوض بیچ دیا گیا ان خیالات کا اظہار نائب قیم جماعت اسلامی پنجاپ شیخ عثمان نے یہاں بیداری امت کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 56مسلم ممالک کی فوجیں امریکہ کے آرڈر پر چلتی ہیں امریکی معاشرے میں تباہی آرہی ہے اور اس کا اخلاقی نظام تباہ ہو رہا ہے مصر میں اخوان المسلمین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے مغرب کے اپنے پیمانے ہیں مغرب میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری،نواز شریف،شہباز شریف،چوہدری شجاعت حسین،چوہدری پرویز الہی کی دولت سے پاکستان کا قرض اتارا جا سکتا ہے ۔پاکستان میں قران اور اقتدار علیحدہ علیحدہ ہو گئے ہیں پانچ پانچ ہزار روپے ڈالر کے عوض گوانتا مو بے جیل کو بھرا گیا حکمرانو ں نے امریکہ کو اپنے اڈے فراہم کئے۔ قران پڑھنے والی بچیوں پر بم برسائے گئے عبدالرشید غازی کو ہتھیار ڈالنے کے باوجود قتل کیا گیا انہوں نے کہا کہ تھر میں دو سو بچے مر رہے تھے اور اس سے پچاس کلو میٹر دور سندھ فیسٹیول کے نام سے بے حیائی پھیلائی جا رہی تھے اس وقت پاکستان میں بے حیائی اور سود کا نظام رائج ہے غربت اور امارت میں قوم تقسیم ہے کچڑے کے ڈھیر سے غریب روزی تلاش ک رہے ہیں 13کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں چینلوں کے ذریعے الجھن سلجھن پروگرام چلا کر بے حیائی پھیلائی جا رہی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالشکور مجاہد ضلعی امیر جماعت اسلا می راجن پورو دیگر موجود تھے کانفرنس کی صدارت امیر جماعت اسلامی مٹھن کوٹ ظہیر اکبر ملک نے کی
یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے
راجن پور ( کرائم رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن جہاں اس امر پر اظہار تشکر اور باعث مسرت ہے کہ خداوند کریم کی مہربانی ، اپنے ہم وطنوں کی بے پناہ محنت اور اپنی قیادت کے بروقت اور جرات مندانہ فیصلوں کی بدولت ہم اقوام عالم کی ساتویں اور امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرے وہاں اس عزم کی تجدید کابھی دن ہے کہ ہم وطن عزیز کے لئے مستقبل میں بھی کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کہ موقع پر پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 28مئی یوم تکبیر پاکستان کے استحکام و دفاع اور وقار کا آئینہ دارہے یہ دن اس بات کی یاد دلاتاہے کہ ہر قیمت پر ملک اور قوم کا دفاع کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ایسا کارنامہ سر انجام دیاہے جسے عالم اسلام صدیوں یاد رکھے گااور ایٹمی دھماکوں کی وجہ سے عالم اسلام کا سر فخر سے بلند ہوا ۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے عالمی طاقتوں کے دباؤ کے باوجود دھماکے کرکے ثابت کر دیا کہ وہ ایسے لیڈر ہیں جو ملک و قوم کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔میاں نواز شریف ایک محب وطن لیڈر ہیں جنہوں نے اقتدار کی پرواہ کیے بغیرملک کا وقار بلند کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو دفاعی اور اقتصادی لحاظ سے اتنا مضبوط بنا دیا جائے گاکہ دشمن کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہو۔ پاکستان خدا کے فضل سے اب دفاعی اعتبا ر سے بہت مضبوط ہوچکا ہے۔اور بیرونی جارحیت کا بھر پور اندازمیں جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے
ڈینگی کے خاتمے کے لیئے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کا رلا رہی ہے
راجن پور ( کرائم رپورٹر ) ڈینگی کے خاتمے کے لیئے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کا رلا رہی ہے یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظہر حسین گشکوری نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں منعقدہ ڈینگی سے آگاہی بارے سیمینار سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی۔اس موقع پر پرنسپل مسز شاہینہ ناز،ڈاکٹر مجیب ،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈینگی بارے آگاہی دیتے ہوئے ڈاکٹر مجیب نے بتایا کہ ڈینگی کی بروقت تشخیص سے علاج ممکن ہے لیکن احتیاط علاج سے بہتر ہے، پرنسپل کالج نے خطاب کرتے ہو ئے بتایا کہاکہ اپنے اردگر د کا ماحول صاف رکھیں اور کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔ سورج کے طلوع و غرو ب کے وقت زیادہ ا حتیاط کریں
ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا پانچواں اجلاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے کی
راجن پور ( کرائم رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا پانچواں اجلاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے کی۔ اجلا س میں ڈی سی او غازی امان اللہ، ڈی پی او زاہد محمود گوندل، اے ڈی سی محمد امین اویسی،ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ، ڈی او ز ، ای ڈی اوز اور اپی ایز و ایم اینز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے کہا کہ ڈی سی او غازی امان اللہ کی زیر نگرانی ضلع بھر کے تمام ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں مزید ضلع کی ترقی کے لیئے حکومت پنجا ب سے فنڈز لے کر راجن پور کو پنجاب کے بڑے اضلا ع کے برابر لا ئیں گے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے ۔تقرری اور تبادلے میرٹ پر کیئے جا ئیں ۔اس موقع پر ڈی سی او نے بتایا کہ 131دوکانوں کا ماڈل بازار جام پو ر میں تیار ہو رہا ہے جس میں عوام کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جا ئیں گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پیکیج کی چھ سکیمیں منظور ہو چکی ہیں اور ان پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سکولوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیئے 40کروڑ روپے کے منصوبے مکمل ہونے والے ہیں ۔ ان کو بجلی، پانی اور فرنیچر کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23نئے سکول بنا ئے جا ئیں گے۔ اے ڈی پی کے منصوبے بھی مکمل ہونے والے ہیں ۔ محکمہ انہار میں پانی کی چوری روکنے کے لیئے منصوبے بنائے گئے ہیں ۔ فلڈ بندوں کی مضبوطی اور محکمہ لا ئیو سٹاک کو ادویات کی خریداری کے بعد ویکیسی نیشن کی جا رہی ہے۔ ڈی سی او نے کہا کہ میری ٹیم دن رات محنت بہت اچھا کا م کر رہی ہے مزید بہتری کر کے اپنی کار کردگی کو بڑھائیں گے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے
Subscribe to:
Posts (Atom)