Feature Top (Full Width)

Monday, 2 June 2014

یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے

راجن پور ( کرائم رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن جہاں اس امر پر اظہار تشکر اور باعث مسرت ہے کہ خداوند کریم کی مہربانی ، اپنے ہم وطنوں کی بے پناہ محنت اور اپنی قیادت کے بروقت اور جرات مندانہ فیصلوں کی بدولت ہم اقوام عالم کی ساتویں اور امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرے وہاں اس عزم کی تجدید کابھی دن ہے کہ ہم وطن عزیز کے لئے مستقبل میں بھی کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کہ موقع پر پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 28مئی یوم تکبیر پاکستان کے استحکام و دفاع اور وقار کا آئینہ دارہے یہ دن اس بات کی یاد دلاتاہے کہ ہر قیمت پر ملک اور قوم کا دفاع کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ایسا کارنامہ سر انجام دیاہے جسے عالم اسلام صدیوں یاد رکھے گااور ایٹمی دھماکوں کی وجہ سے عالم اسلام کا سر فخر سے بلند ہوا ۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے عالمی طاقتوں کے دباؤ کے باوجود دھماکے کرکے ثابت کر دیا کہ وہ ایسے لیڈر ہیں جو ملک و قوم کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔میاں نواز شریف ایک محب وطن لیڈر ہیں جنہوں نے اقتدار کی پرواہ کیے بغیرملک کا وقار بلند کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو دفاعی اور اقتصادی لحاظ سے اتنا مضبوط بنا دیا جائے گاکہ دشمن کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہو۔ پاکستان خدا کے فضل سے اب دفاعی اعتبا ر سے بہت مضبوط ہوچکا ہے۔اور بیرونی جارحیت کا بھر پور اندازمیں جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers