راجن
پور(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور کی گورننگ باڈی کا اجلاس زیر
صدارت چیئر مین ڈی سی او راجن پور غازی امان للہ ہوا۔اجلاس میں سکول ہذا
کے مسائل ، بچوں کی تعلیم ، بجٹ ، ملازمین کی تنخواہ زیر بحث لائے گئے۔
اجلاس میں ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ ، ڈی ایم اوصفی اللہ گوندل ، پرنسپل
سکول ہذا نوید قمر ، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور ڈاکٹر شکیل پتافی،
پرنسپل کامرس کالج راجن پور نذیر سکھانی، چوہدری اکبر ضیاء ایڈووکیٹ ،
نعمان بوزدار ، مفتی ارشاد حقانی، محمد سلیم افغان ایڈووکیٹ اور محمد رشید
خان بھی موجود تھے۔ اِس موقع پر ڈی سی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی
مسائل سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
ڈی سی او نے کہا کہ سکول کے اساتذہ بچوں کی تعلیم کیساتھ ساتھ اُن کی
تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں ۔ اُنہوں کہا کہ ادارے کی کامیابی کیلئے ضلعی
انتظامیہ کا تعاون ہمیشہ رہے گا ڈی سی او نے کہا اچھی کارکردگی کی بناء پر
سکول کے اساتذہ کو شیلڈ اور انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ اِس موقع پر پرنسپل
نوید قمر نے بتایا سکول ہذا 1983ء میں تعمیر ہوا ۔ اِس سکول میں 32ٹیچر
کام کر رہے ہیں اور 22ملازمین علاوہ ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ سکول میں
1133بچوں کی تعداد ہے۔ سکول کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے سکول کا رزلٹ بہت
اچھا رہا ہے۔ ڈی سی او نے کہا کہ سکول کی کوالٹی مزید بہتر بنائیں اور نظم و
ضبط کا خاص خیال رکھیں۔ ڈی سی او نے سکول کی خریدوفروخت اور معاملات کی
نگرانی کیلئے کمیٹی بنا دی ہے سکول میں بچوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے
کیلئے ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور بچوں کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹر
ہفتہ وار سکول ہذا میں خدمات انجام دیں گے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ بچوں
کے والدین سے ملنے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ اجلاس میں گورننگ باڈی نے اپنی
تجاویز پیش کیں
0 comments:
Post a Comment