Feature Top (Full Width)

Thursday, 26 June 2014

رمضان بازار میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا ئیںغازی امان اللہ

راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ماہ صیام کی آمد کے سلسلے میں
رمضان بازار کے انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ رمضان بازار میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا ئیں ۔خریداروں کے لیئے انتظامات اچھے ہونا چاہیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی محمد امین اویسی ، مارکیٹ کمیٹی کے افسران، ڈی او لیبر ، انجمن تاجران اور ڈیلر ز نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے ڈیلروں کو ہدایت کی کہ عوام کو رمضان میں سستی اشیا ء کی فراہمی کے لیئے اپنے اپنے سٹال لگائیں ۔ یہ نیک مہینہ ہے اس بابرکت ماہ کی آمد کے موقع پر لوگوں کو ریلیف دیں ۔ حکومت پنجاب بھی عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ اس موقع پر تمام ڈیلروں نے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور سٹالز لگانے کی عہد کیا ۔ ڈی سی او نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے پانچ رمضان بازاروں میں صفائی ٹینٹ کے انتظامات شاندار ہونا چا ہیں ۔ ڈی او لیبر کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں دوکانداروں کے اوزان چیک کریں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers