Feature Top (Full Width)

Saturday, 21 June 2014

ضلعراجن پور رمضان المبارک میں 5رمضان بازار لگائیگیازی امان اللہ

راجن پور(کرائم رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ راجن پور رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے ضلع بھر میں 5رمضان بازار لگائیگی۔ فیئر پرائس شاپس بھی صارفین کیلئے قائم کی جا رہی ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اِس موقع پر ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ ، اسسٹنٹ کمشنرز ، مارکیٹ کمیٹی کے افسران ، ڈی او انڈسٹری ، صدر انجمن تاجران علاؤالدین خان مزاری ، تاجروں اور دکانداروں نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ لوگوں کو سہولت دینے کیلئے اوپن مارکیٹ کی نسبت رمضان بازار وں میں اشیائے خوردونوش ارزاں نرخوں پر فروخت کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ و نگرانی براہِ راست حکومتِ پنجاب کریگی۔ اِس موقع پر ڈی سی او نے تمام ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا انتظام کیا جائے۔ اور بازاروں میں صارفین کی معلومات کیلئے بینرز اور شامیانے لگائے جائیں۔ اُنہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مل مالکان سے رابطہ کر کے رمضان بازار میں آٹا اور چینی کے سٹال لگائے جائیں۔ اُنہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنی متعلقہ تحصیلوں میں رمضان بازاروں کے انتظامات مکمل کریں اور صارفین کو زیادہ زیادہ سستی اور تازہ اشیائے خوردونوش فراہم کریں۔ اُنہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اور ماہِ صیام کے دوران خداوند کریم کی خوشنودی کیلئے مثبت کردار اداکریں۔ ڈی سی او راجن پور نے کہا کہ ماہِ صیام کے دوران افطاری کے وقت روزہ داروں کی افطاری کیلئے مفت دستر خواں لگائے جائیں گے۔ تاکہ روزہ دار استفادہ حاصل کر سکیں۔ اجلاس میں تاجروں کی مشاورت سے رمضان بازار میں اشیائے خوردو نوش کے ریٹ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ آٹا 670، چاول کرنل115، چاول دیسی34، دال مسور118، مونگ128، ماش 129، بیسن 58، میدہ /سوجی44، سُرخ مِرچ160، چنا80، گھی پنجاب برانڈ150، سندھ برانڈ128، چینی 52، دہی62، دودھ58، برف5، گوشت بڑا240، گوشت چھوٹا 430 روپے فی کلو فروخت کئے جائیں گے۔ اورفی100گرام روٹی 5روپے میں فروخت کی جائیگی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers