راجن
پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور ،ضلعی وصوبائی محکموں کے آفیسران کی جانب سے
سرکاری گاڑیوں اور پٹرول کا غیر ضروری استعمال ڈی سی او نوٹس لیں ضلعی
آفیسران حکومتِ پنجاب کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں کا
نجی استعمال کرتے اور دوردردراز کے علاقوں میں ان سرکاری گاڑیوں کو لے جاتے
ہیں جبکہ رولز سے برعکس اسی ٹورز کا ٹی اے ڈی اے بھی محکمہ سے کلیم کرتے
ہیں ذرائع نے بتلایا کہ چالیس سے پچاس ہزار روپے ہر ضلعی آفیسر ایک سے
دوماہ کے ٹورز کا کلیم کرتے ہیں جبکہ سرکاری گاڑی اور پٹرول کا ضیاع اس کے
برعکس ہے عوامی وشہری حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ مختلف محکموں کے ضلعی
آفیسران کو ملنے والی گاڑیاں ایک سے تین سالوں کے اندر ہی کھٹارہ ہو چکی
ہیں جبکہ انہی گاڑیوں کی مرمت کے فرضی بلز ہرماہ خزانے سے پاس کراکر سرکاری
خزانے کو الگ سے رگڑا لگایا جارہا ہے قانون تو یہ کہتا ہے کہ ایک آفیسر جب
دفتری اوقاتِ کار ختم ہو تو گاڑی لاک کر کے دفتر میں ہی کھڑی کردے اور
مذکورہ گاڑی استعمال کرنے والا آفیسر اور ڈرائیور نجی سواری پر اپنے گھر کو
روانہ ہوں مگر شاید ایسا اب کسی دیوانے کا خواب ہے لاہور ،فیصل آباد ،لیہ
،ملتان کے آفیسران اپنے گھروں کو جاتے وقت سرکاری گاڑیاں ہمراہ لے جاتے ہیں
جہاں ان کے بچے انہی سرکاری گاڑیوں پر ڈرائیونگ سیکھتے ہیں اور ان کی
بیگمات شاپنگ بھی انہی سرکاری گاڑیوں پر کرتی ہیں انہوں نے کمشنر ڈی جی خان
اور ڈی سی او ضلع غازی امان اللہ سے گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کے نوٹس
لینے اور آفیسران کے ٹی اے بلز کی بھی ویریفکیشن کرانے کا مُطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment