راجن
پور(کرا ئم رپورٹر)درخت صحت مند ماحول پیداکرنے کیلئے اہم کردار ادا کرتے
ہیں ۔ان کا تحفظ انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے ۔ڈی سی او راجن پور درخت
کاٹنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کریں یہ مطالبہ سماجی کارکنوں محمد
جاوید،ریاض احمد،محمد افضل اور محمد اسماعیل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں
کیا ہے انہوں نے کہا کہ کہ گذشتہ شب نامعلوم افراد نے راجن پور شہر کے اندر
نہر کنارے درختوں کو کاٹ کر پھینک دیا ہے اس بارے اطلاع ہے کہ یہ درخت
ٹھیکیدار کی ایما پر کاٹے گئے ہیں اور مزید درخت بھی کاٹے جائیں گئے ایک
طرف تو انتظامیہ لاکھوں روپے شجر کاری مہم پر خرچ کر رہی ہے اسی سال ضلعی
انتظامیہ نے 35 ہزار سے بھی زیادہ درخت لگائے ہیں جن پر لاکھوں روپے خرچ
کئے گئے دوسر ی طرف پہلے سے موجود درختوں کا صفایا کیا جارہا ہے انہوں نے
محکمہ ماحولیات سے اس بارے فوری کاروئی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس
میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کرکے مزید درختوں کو بچایا جائے۔
0 comments:
Post a Comment