راجن پور(کرائم رپورٹر)عالم کفر کی طاقتیں متحد ہیں اسلامی تحریکیں بھی
متحد ہو رہی ہیں امریکہ افغانستان میں ڈوب رہا ہے چھ افراد کی دولت سے
پاکستان کا قرض اتارا جا سکتا ہے لٹنے اور لٹانے والوں کا پاکستان ہے
حکمرانوں نے اسے شکار گاہ بنایا ہوا ہے پاکستان کی ٹاپ آف لسٹ گائنا کالو
جسٹ عافیہ صدیقی کو چند ہزارڈالروں کے عوض بیچ دیا گیا ان خیالات کا اظہار
نائب قیم جماعت اسلامی پنجاپ شیخ عثمان نے یہاں بیداری امت کانفرس سے خطاب
کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 56مسلم ممالک کی فوجیں امریکہ کے آرڈر پر
چلتی ہیں امریکی معاشرے میں تباہی آرہی ہے اور اس کا اخلاقی نظام تباہ ہو
رہا ہے مصر میں اخوان المسلمین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے مغرب کے اپنے پیمانے
ہیں مغرب میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ
آصف زرداری،نواز شریف،شہباز شریف،چوہدری شجاعت حسین،چوہدری پرویز الہی کی
دولت سے پاکستان کا قرض اتارا جا سکتا ہے ۔پاکستان میں قران اور اقتدار
علیحدہ علیحدہ ہو گئے ہیں پانچ پانچ ہزار روپے ڈالر کے عوض گوانتا مو بے
جیل کو بھرا گیا حکمرانو ں نے امریکہ کو اپنے اڈے فراہم کئے۔ قران پڑھنے
والی بچیوں پر بم برسائے گئے عبدالرشید غازی کو ہتھیار ڈالنے کے باوجود قتل
کیا گیا انہوں نے کہا کہ تھر میں دو سو بچے مر رہے تھے اور اس سے پچاس کلو
میٹر دور سندھ فیسٹیول کے نام سے بے حیائی پھیلائی جا رہی تھے اس وقت
پاکستان میں بے حیائی اور سود کا نظام رائج ہے غربت اور امارت میں قوم
تقسیم ہے کچڑے کے ڈھیر سے غریب روزی تلاش ک رہے ہیں 13کروڑ لوگ غربت کی
لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں چینلوں کے ذریعے الجھن سلجھن پروگرام
چلا کر بے حیائی پھیلائی جا رہی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالشکور مجاہد ضلعی
امیر جماعت اسلا می راجن پورو دیگر موجود تھے کانفرنس کی صدارت امیر جماعت
اسلامی مٹھن کوٹ ظہیر اکبر ملک نے کی
0 comments:
Post a Comment