راجن
پور (کرائم رپورٹر )ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ نے پارکس و باغات اور
شجر کاری مہم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران ،ملازمین ،مالی ، بیل
داراور چوکیداروں کو تعریفی اسناد اور انعامات دینے کی تقریبِ تقسیم کے
موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور کوخوبصورت اور سرسبز بنانے
کیلئے میری ٹیم نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔آفیسرز سے لے کر چوکیدار اور
مالی تک تمام لوگوں نے اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، ان تھک محنت ، لگن اور
مہارت کیساتھ نبھائیں۔ڈی سی او نے کہا ضلع کی ترقی میں علماء کرام ، وکلاء ،
انجمن تاجران، صحافیوں اور معززین نے بھی ضلع انتظامیہ کا دِل کھول کر
ساتھ دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مزید موقع دیا تو ضلع کو
پنجاب کا ماڈل ضلع بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع کی مزید ترقی کیلئے
آنے والے ضلعی بجٹ میں ایسے منصوبے بنائے جائینگے جو لوگوں کی ضروریات کے
مطابق ہونگے۔ ڈی سی او نے کہا کہ انسان کی نیت ٹھیک ہو تو مشکل سے مشکل کام
بھی آسان ہو جاتے ہیں۔ ڈی سی او نے کہا لوگوں کی بہتری اور خدمت کیلئے کام
کرتا ہوں اور اُن کی دعائیں میرے ساتھ ہیں۔ اِس موقع پر مولانا علی محمد
پرہار، اے ڈی سی محمد امین اویسی،چئیر مین پارکس و باغات ونگ خواجہ محسن
رسول، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ، اے سی روجھان فاروق صادق، صدر پریس
کلب امجد فاروق، صدر انجمن تاجران علاؤ الدین مزاری، چوہدری اکبر ضیاء،
ڈاکٹر شکیل پتافی، صدر ایپکا اسلم چانڈیہ، رحمت اللہ، عبدالستاراور دیگر
مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او غازی امان
اللہ ضلع راجن پور کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں۔ یہ محسنِ راجن پور ہیں۔
اُنہوں نے ضلع کی ترقی کیلئے جتنا کام کیا اُتنا کام آج تک کسی نے نہیں
کیا۔ اُنہوں نے ضلع میں سڑکوں ، پارکوں اور نئی بلڈنگز کی تعمیر کیساتھ
ساتھ لوگوں کے ذہنوں کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ آخر میں محمد
اقبال گیلانی ، قاری نورالحسن ، سیکریٹری بار جمن خان بزدار نے اپنے ہاتھوں
سے تعریفی اسنا دتقسیم کئے۔اِس تقریب میں روائتی جھومر، صوفی بزرگ حضرت
خواجہ غلام فریدؒ کا کلام بھی پیش کیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment