راجن
پور (کرائم رپورٹر ) فاضل پور میں حکومت پنجا ب کی غریبوں کو دی جا نے
والی ہاوسنگ سکیم میں 6ماہ گذرنے کے باوجودبھی بجلی سکول اور ہسپتا ل کی
فراہمی کا وعدہ نا پورا ہو سکا ۔اہلیان علاقہ نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب
میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر انہیں فاضل پور میں سمال ہاؤ س کم گارڈن
سکیم کے تحت انہیں رقبہ فراہم کیا جسمیں انہوں نے گھر تعمیر کر کے دیگر
اراضی پر سبزیاں کاشت کر نا تھی ،حکومت پنجاب نے انہیں گھر تعمیر کر نے کے
بعد سہولیا ت فراہم کر نے کا وعدہ کیا تھا غریبوں نے جوں توں کر کے اپنے
گھر تو تعمیر کر لیے مگر اس سکیم میں تاحا ل ارباب اختیار کی عد م توجہی کے
باعث سکول بجلی و دیگر بنیادی سہولیا ت فراہم نا کی گئی ،ایل علاقہ نے
مقامی حلقے سے منتخب پنجاب کے ڈپٹی اسپیکر اسمبلی شیر علی گورچانی وحکومت
پنجاب سے نوٹس لے کر ضروری سہولیا ت کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment