راجن
پور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفس راجن پوزاہد محمود گوندل نے کہا کہ
اپنے تمام تروسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کے گردگھیرا
تنگ کر دیا ہے۔ رواں سال 1225مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی
جاچکی ہے۔ جبکہ رواں ماہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم چلاتے ہوئے
قتل،ڈکیتی ، راہزنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث 51مجرمان اشتہاریوں کو
گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر جرائم میں ملوث 155مجرمان اشتہاریوں کی
گرفتاری بھی عمل لائی گئی ہے۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسران
کوتعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدا نعام سے نوازا جائے گا۔جبکہ غفلت برتنے والے
آفیسران سے باز پرس کی جائے گی۔
0 comments:
Post a Comment