راجن پور (کرائم رپورٹر) سپریم کورٹ کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں تیل و
گیس نکالنے والی کمپنیوں سے تین کروڑ سے زائد رقم وصول ہو چکی ہے اور یہ
رقم علاقہ پچادھ کی ترقی کیلئے خرچ کی جائیگی۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور
غازی امان اللہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اِس موقع پر ڈی ایم او ،
ڈی او پلاننگ، ای ڈی او فنانس ، ای ڈی او ورکس اور او جی ڈی سی ، پی او
ایل ، آئی پی آر کارپوریشن ، ایس پی یو ڈی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈی سی
او نے اِس موقع پر پانچ اسکیموں کی منظوری دی ہے جو اِن علاقوں کی ترقی کا
باعث بنے گی۔ یہ رقم پروٹیکشن بونس اور سوشل ویلفیئر کے انعام کے مد میں
موصول ہوئی ہے
0 comments:
Post a Comment