راجن
پور ( کرائم رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا پانچواں اجلاس ڈسٹرکٹ
کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایم این اے ڈاکٹر حفیظ
الرحمن خان دریشک نے کی۔ اجلا س میں ڈی سی او غازی امان اللہ، ڈی پی او
زاہد محمود گوندل، اے ڈی سی محمد امین اویسی،ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ، ڈی
او ز ، ای ڈی اوز اور اپی ایز و ایم اینز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر
حفیظ الرحمن خان دریشک نے کہا کہ ڈی سی او غازی امان اللہ کی زیر نگرانی
ضلع بھر کے تمام ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں مزید ضلع کی ترقی کے لیئے
حکومت پنجا ب سے فنڈز لے کر راجن پور کو پنجاب کے بڑے اضلا ع کے برابر لا
ئیں گے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام
کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے ۔تقرری اور تبادلے میرٹ پر
کیئے جا ئیں ۔اس موقع پر ڈی سی او نے بتایا کہ 131دوکانوں کا ماڈل بازار
جام پو ر میں تیار ہو رہا ہے جس میں عوام کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جا
ئیں گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پیکیج کی چھ سکیمیں منظور ہو چکی ہیں
اور ان پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سکولوں کو سہولیات کی
فراہمی کے لیئے 40کروڑ روپے کے منصوبے مکمل ہونے والے ہیں ۔ ان کو بجلی،
پانی اور فرنیچر کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23نئے
سکول بنا ئے جا ئیں گے۔ اے ڈی پی کے منصوبے بھی مکمل ہونے والے ہیں ۔ محکمہ
انہار میں پانی کی چوری روکنے کے لیئے منصوبے بنائے گئے ہیں ۔ فلڈ بندوں
کی مضبوطی اور محکمہ لا ئیو سٹاک کو ادویات کی خریداری کے بعد ویکیسی نیشن
کی جا رہی ہے۔ ڈی سی او نے کہا کہ میری ٹیم دن رات محنت بہت اچھا کا م کر
رہی ہے مزید بہتری کر کے اپنی کار کردگی کو بڑھائیں گے۔ ڈی پی او نے بتایا
کہ ضلع راجن پور میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے
0 comments:
Post a Comment