راجن پور(کرائم رپورٹر)جماعت فریدیہ کے سربراہ پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ عامر
کوریجہ نے کہا ہیانڈیا کے وزیر ا عظم نریندر مودی کے ساتھ میاں نواز شریف
کے کمزور مو قف نے غیرت و حمیت کا جنازہ نکال دیا۔بھارت کے حکمران نے
پاکستان میں دہشت گردی جبکہ ہمارے وزیر اعظم نے کاروبار کو فروغ دینے کی
بات کی ہمارے حکمران ملکی مفاد کی بجائے زاتی مفاد کو تر جیح دیتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ حکو مت دہشت گردوں کو تحفظ دئے کر انکے ایجنڈے پر
عمل کر کے پاکستان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر عملدرآمد کر رہی ہے ،خواجہ
عامر کوریجہ کا کہنا تھا،پاکستان میں بد امنی۔بے روز گاری انتہا کو پہنچ
چکی ہے۔اور دھاندلی کے زور پر بر سر اقتدار آنیوالوں کی نام نہاد جمھوری
حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں،عوامی انقلاب حکمرانوں کا بوریا بستر گول کر
دیگا
0 comments:
Post a Comment