Feature Top (Full Width)

Sunday, 15 June 2014

پالیسی اداراہ برائے دیہی ترقی ملتان کے پراجیکٹ کوارڈینیٹر ارسلان حید ر خان نے راجن پور میں میڈیا ،ووکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل سیمینار میں خطاب شاہد ریاض


راجن پور (کرائم رپورٹر ) محتسب عدالتیں سستے انصاف کی فراہمی اور پنجاب حکومت کے زیر انتظام چلنے والے اداروں کی کرپشن اور افسران کی بد نظمی کے خلا ف ایک سیف گارڈ ہے ،جس کے بارے میں عوامی آگاہی نا ہو نے کے باعث متاثرین کی کثیر تعداد بنیادی حقوق کے تحفظ سے محروم ہے ،ان خیالات کا اظہار پالیسی اداراہ برائے دیہی ترقی ملتان کے پراجیکٹ کوارڈینیٹر ارسلان حید ر خان نے راجن پور میں میڈیا ،ووکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل سیمینار میں خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر مدثر فاروق اور اعجاز رسول نے محتسب ادارئے (عدالتیں ) بار ے میں کے طریقہ کا ر درخواستوں کی سماعت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالی اس موقع پر یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنا ئیز یشن کے محمد حنیف دریشک ،ودیگر سماجی تنظیموں کے نمائندے شاہد ریاض ،مشتاق بلال ،سعدیہ مقصود ،اعجاز دریشک و دیگر شریکتھے۔سیمینار میں بتایا گیا کہ صوبائی محتسب ملتان ریجن میں کی عدالت میں سال 2010کے دوران ڈی جی خان سے 289,مظفر گڑھ سے 27راجن پور سے 174اور لیہ سے 110درخواستیں موصو ل ہو ئی ، عوام میں اس ادارے میں آگاہی ہو نے سے جہاں سرکاری دفاتر میں بدانتظامی و کرپشن کا خاتمہ ہو گا بلکہ قانون کی حکمرانی سے لوگوں کے بنیادی حقوق کا بھی تحفظ ہو گا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers