راجن پور( کرائم رپورٹر) دہشت گردی کا خوف مشکوک داڑھی والے شخص کو
دیکھتے ہی گولی مار دینے حکم ضلعی آفیسر ریسکیو1122 کی اپنے گارڈز کو
ہدایات تفصیل کے مطابق ملکی حالات کے پیشِ نظر راجن پور کے کئی اداروں میں
سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ، ضلعی انچارج ریسیکو1122 ڈاکٹر محمد اسلم
نے صحافیوں کو بتایاموجودہ حالات میں گارڈز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں
کہ کسی بھی داڑھی والے شخص کو مشکو ک حالت میں دیکھتے ہی گولی مار دیں
،انہوں مزید کہا کہ دفتر کے اندر آنے والے ہر شخص کا نام پتہ لکھنے اور
تسلی ہونے پرداخل ہونے دیا جا ئے،صحافی بھی آسمانی مخلوق نہیں،انہیں بھی
قوائدوضوابط کی پابندی کرکرنا ہو گی سیاسی ،وسماجی حلقو ں نے کہا کہ ریسکیو
1122 انچارج اپنی ذاتی عناد کی بنا پر ایسی سوچ کو پروان چڑھا رہے ہیں جو
حالات کو بہتر بنانے کی بجائے خراب کرنے کے مترادف ہے،ڈی۔سی۔او راجن پور و
ڈی۔جی ریسکیو 1122 پنجاب ایسے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال پر
غور فرمائیں۔
0 comments:
Post a Comment