راجن
پور (کرائم رپورٹر ) سرائیکی بیلٹ میں میگا پراجیکٹس شروع کئے جائیں خواجہ
فرید ؒ کی دھرتی میں اس خطے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے یہاں خواجہ فرید ؒ
کے نام سے منسوب یونیورسٹی تعمیر کی جائے یہاں انڈسٹری کے فروغ کیلئے کچھ
مُدت کیلئے اس ضلع کو ٹیکس فری زون قرار دیا جائے اِن خیالات کا اِظہار
معروف قانون دان وسرائیکی راہنماء سید غلام رضا نے ایک ملاقات کے دَوران
کیا اُن کا کہنا تھا کہ قیامِ پاکستان سے آج تک یہاں کے سرداروں
جاگیرداروں اور پنجاب کے حکمرانوں نے اِس خطے کو پسماندہ رکھا جس سے یہاں
کے باشندے دیگر آسائشیں ایک طرف دووقت کی روٹی کو ترستے ہیں انہوں نے کہا
کہ کیا اس عمل سے احساسِ محرومی نہیں بڑھے گا کہ ایک طرف لاہور میں بُلٹ
ٹرین چلے اور یہاں کے شہریوں کو سفر کیلئے پرائیویٹ کھٹارہ بسیں اور ٹوٹی
پھوٹی سڑکات نصیب ہوں اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب کو خودمختاری
دی جائے تاکہ یہاں بھی ترقی ہو اور لوگوں کا معیارِ زندگی بلند ہو
0 comments:
Post a Comment