راجن
پور (کرائم رپورٹر ) دریائی علاقوں کے چھوٹے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری ہے
کہ چھوٹی فصلات کی کاشت اور ہیر پھیر کے ذریعے ذرائع آمدن میں اضافہ اور
غربت میں کمی ہو گی۔ دالیں اُگائیں منافع اور غذائیت پائیں۔اِن خیالات کا
اظہار ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن، ڈی او زراعت حبیب اختر جیلانی ، ملک
غلام شبیر ، ہیلپ فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر جمشید فرید FF C ریجنل
منیجر ، مشتاق رضوی اور دیگر مقررین نے ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ دالیں ہماری خواراک اہم
حصہ ہیں سستے داموں پروٹین مہیا کرنے بہترین ذریعہ ہیں۔ اور بڑھتی ہوئی
آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دالوں کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے۔
اور یہ مہم ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں
شروع ہے۔ مقررین نے کہا کہ مونگ کی کاشت کا دورانیہ 60تا 75دِن ہے ۔ موسم
خریف میں جون سے آخر جون تک کاشت کی جاسکتی ہے۔ ایک بوری ڈی اے پی بوقت
بوائی دیں۔ ماش کی کاشت کیلئے موسم خریف میں وسط جون سے وسط جولائی مناسب
وقت ہے۔ شرع بیج 10کلو گرام فی ایکڑ ہے۔ یہ بھی ایک بوری ڈی اے پی بوقت
بوائی۔ مسور کی دال بارانی علاقوں میں15اکتوبر سے نومبر تک کاشت کی جا سکتی
ہے۔ شرع بیج 12کلو گرام فی ایکڑ ہے۔بیج کی اقسام کا انتخاب محکمہ زراعت کے
ماہرین کے مشورہ سے کریں۔
0 comments:
Post a Comment