راجن پور (کرائم رپورٹر)دِل کی بیماریوں سے بچنے کیلئے سادہ خوراک
اورروزانہ ورزش کرنا بہت ضروری ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار ڈاکٹر وحید علی
ڈسٹرکٹ کارڈیالوجسٹ راجن پور نے گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور میں طلباء
طالبات کو دِل کی بیماریاں اور اُن سے بچاؤ کے سلسلہ میں ایک سیمینار سے
خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس قسم کے سیمینار کا انعقاد طلباء
اور سول سوسائٹی کیلئے انتہائی مفیس ثابت ہونگے۔ اُنہوں نے دِل کی
بیماریوں اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں بڑے وضاحت سے بیان کیا۔ اِس موقع
پر پرنسپل کامرس کالج نذیراحمد سکھانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب
گورنمنٹ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر طلباء کی کردار سازی اور آئی
ٹی کی ٹریننگ جاری ہے۔ اِس کے علاوہ ریسکیو اور سول ڈیفنس کی ٹریننگ پائے
تکمیل کو پہنچ چکی ہے اور آج دِل کے امراض کے متعلق سیمینار منعقد کیا گیا
ہے۔ پرنسپل نے ڈاکٹر اور آنے والے پروفیسر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ اِس
موقع پر کالج کے اساتذہ اور طلباء طالبات نے شرکت کی
0 comments:
Post a Comment