Feature Top (Full Width)

Sunday, 15 June 2014

محکمہ انہار کے افسران متعلقہ محکموں سے روابط میں رہیںاے ڈی سی محمد امین اویسی

راجن پور( کرائم رپورٹر)پانی چوری کرنیوالے چاہے جتنی ہی با اثر کیوں نہ ہوں اُن کے خلاف قانونی کاروائی کرکے تا کہ پانی ٹیل تک پہنچایا جا سکے۔ حقدار کو حق دیا جائے۔ محکمہ انہار کے افسران متعلقہ محکموں سے روابط میں رہیں ۔ سیلاب سے بچاؤ کیلئے تمام حفاظتی بندوں کا معائنہ کیا جائے ۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے پانی چوری کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اِس موقع پراے ڈی سی محمد امین اویسی ، ڈی او سی ارشد گوپانگ، تینوں تحصیلوں ک اسسٹنٹ کمشنرز، ایکسئین انہار، ایس ڈی او اور مقامی ایم پی ، ایم این اے کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی او نے کہا محکمہ انہار کے افسران پانی چوری کرنیوالے کا گھیرا تنگ کر کے اُن کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں اور کسی کو نا جائز تنگ نہ کیا جائے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں اجلاس منعقد کریں اور لوگوں کو آگاہ کریں کہ پانی چوری کرنے سے باز آئیں ورنہ اُن کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ مقامی ایم پی اے ، ایم این اے کی مشاورت سے پراجیکٹس کو آگے بڑھایا جائے ۔ ڈی سی او نے کہا اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔ اُنہں کے کہا کہ کسی کا جائز مسئلہ ہو تو اُسے فوری طور پر حل کریں اور افسران ایک دوسرے کیساتھ رابطہ رکھیں۔ بعد ازاں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے سرکاری ملازمین جو ملازمت کے دوران وفات پا گئے اُن کے بچوں کو تعیناتی کے آرڈر تقسیم کئے۔اس موقع پر ای ڈی او تعلیم اور سینیئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد بھی موجود تھے۔ اِن9 بچوں کو محکمہ تعلیم میں اُن کے والد ین کی وفات کے بعد تعینات کیا گیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers