راجن
پور( کرائم رپورٹر) حب اہلبیت اور اُس کے تقاضا کے حوالہ سے ایک سیمینار
پریس کلب راجن پور کے سبزہ زار میں منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے
علماء کرام ، مفکر، دانشور ، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات ، معززین اور
صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مقررین میں سے سردار شاکر مزاری ،سید
اسمٰعیل شاہ ، موسیٰ کاظم جسکانی ، عبدالصمد درخواستی ، عبدالرحمن شاہ ،
قاری نورالحسن ، قاری محمود الحسن قاسمی، صدر پریس کلب امجد فاروق، ندیم
قریشی ، سید عاشق حسین بخاری ، نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب وقت
آجائے تو ظالم نہ بنو بلکہ مظلوم بن جاؤ۔ کیونکہ یہ طریقہ نواسۂ رسول حضرت
امام حسین ؑ نے کربلا کے مقام پر صبر کی عظیم مثال پیش کرتے ہوئے تمام
امت مسلمہ کو سبق دیا۔اُنہوں نے کہا کہ آج اگر اسلام زندہ ہے تو حضرت امام
حسین ؑ کی وجہ سے ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اہلِ بیت سے محبت کا تقاضا ہے کہ
اُنکے احکامات پر عمل کیا جائے اور اُنکی پیروی کرتے ہوئے نیک عمل کریں
اورایک دوسرے کو بھائی چارے کا سبق دیں ۔ دین اسلام کیلئے کوئی وقت آجائے
تو اگر قربانی دینا پڑے تو دریغ نہیں کرنا چاہیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ صحابہ
کرام اور اہلِ بیت نے پیار محبت اور اچھے اخلاق کا درس دیا ہے۔ سیمینار کا
آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسولﷺ مقبول سے شروع کیا گیا اور آخر میں ملک و
قوم اور ضلع کی بھلائی کیلئے دعا کی گئی
0 comments:
Post a Comment