راجن
پور(کرائم رپورٹر)ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور منہاج القران
سیکرٹیریت لاہور میں پولیس کے حملے اور تحریکی کارکنان پر حملے کے خلاف
راجن پور میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے چوک درہ مچھی والا سے
ریلوئے اسٹیشن تک احتجاجی ریلی نکالی اور جزل بس اسٹینڈ کے نزدیک ٹائر
جلا کر انڈس ہائی وے کچھ دیر کے لئے علامتی بلاک کی۔مظاہرین نے پینرز اور
پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرلاہور میں پولیس گردی اور حکومت پنجاب کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین پر امن
رہے شرکاء نے تنطیمی جھنڈے اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اس موقع پر
پولیس کی بھاری نفری نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے مظاہرین سے
خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سردار شاکر خان مزاری
نے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور منہاج القران
سیکرٹیریت لاہور میں پولیس کے حملے اور تحریکی کارکنان کی شہادت کے زمہ
دار مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اور انکے
وزرا ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس نے حکومت کے ایما پر بوکھلاہٹ میں آکر
دہشت گردی کی بد ترین مثال قائم کر کے یزیدی کردار ادا کیا ہے شاکر خاں
مزاری کا کہنا تھا کہ کرپٹ و فرسودہ نظام کے خاتمہ کا وقت آ چکا کارکنان
قربانی سے گھبرانے والے نہیں اپنے قائد کا بھرپور استقبال کرینگے شاکر
مزاری نے جہاں لاہور میں پولیس گردی کی مزمت کی وہاں پر امن مظاہرے کے
دوران مقامی پولیس کے تعاون اور مظاہرین کو فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے پر
مقامی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلی قیادت سے اگلی ہدائت کے انتظار تک
احتجاج ختم کرتے ہوئے مطاہرین کو پر امن رہنے کی تلقین کی۔
0 comments:
Post a Comment