راجن پور(کرا ئم رپورٹر )انجمن تاجران کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں
گئے علاؤ الدین مزاری نے ہمیشہ بیوروکریسی کی نمائندگی کی ہے تاجر برادری
سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ان خیالات کا اظہارراجن پور کے تاجروں ریاض
احمد،محمد اکرم ،جلیل احمد و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا انہوں نے
کہا کہ ایم پی اے سے بھی علاؤالدین مزاری ماہانہ دس ہزار روپے لیتا ہے تاجر
برادری سے زیادہ انہوں نے بیوروکریسی کی نمائندگی کی اور فوائد حاصل کئے
۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ نہ تو دوکاندار ہے اور نہ ہی تجارت سے وابستہ
کوئی کاروبار کرتا ہے ۔راجن پور کے فیوڈلز کا چہیتا ہونے کی وجہ سے یہ ان
کے سیاسی مفاد کیلئے کام اور ان کا تحفظ کرتا ہے بعض تاجر بھی اسے اپنے
مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں تاہم راجن پور کے 90فیصد تاجر اس سے لا
تعلقی کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ علاؤ الدین مزاری ضلع میں
مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اس نے
مٹھن کوٹ میں ایک مکتب فکر کی مسجد پر اپنے کارندوں کا قبضہ کرا دیا ہے جو
ان کے مخالف مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں۔ایسی حرکتوں سے ضلع میں فرقہ ورانہ
فسادات پھیلنے کا خدشہ موجود ہے انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے
اقدامات کی حوصلہ شکنی کی جائے۔تاجر برادری بھی اس بارے لائحہ عمل تیار کرے
0 comments:
Post a Comment