راجن پور (کرائم رپورٹر)ٹریننگ کا مقصداساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے
تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے تعلیم کیساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی
توجہ دے سکیں۔اِن خیالات کا اظہار ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ نے گورنمنٹ
بوائز ہائی سکول نمبر1راجن پور میں اختتامی تقریب اور تربیت حاصل کرنیوالے
اساتذہ میں تقسیمِ اسناد کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اِس
موقع پر ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ، سینئیر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور
احمد ،ماسٹر ٹرینر عتیق الرحمن، محمد نواز ، مھزاد ظفربھی موجود تھے۔مقررین
نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیچر قوم کی ترقی اور معاشرے میں ایک کلیدی
کردار ادا کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اچھے استاد کی یہ خوبیاں ہیں کہ وہ
اپنی ڈیوٹی کے دوران وقت کی پابندی کرتا ہے اور حاضری کو سو فیصد یقینی
بناتا ہے۔ حکومتِ پنجاب تعلیم کے معیار کو بڑھانے کیلئے اساتذہ میں تربیتی
پروگرام شروع کیا ہوا ہے ۔ اِس سلسلہ میں ضلع راجن پور میں 68اساتذہ کو
تعلیمی طریقہ کار سِکھائے گئے۔ قبل ازیں ڈی او سی نے اساتذہ کی طرف سے
بنائے گئے مختلف ماڈلز کا بھی معائنہ کیا اور اُنکی محنت کو سراہا۔ آخر میں
تربیت حاصل کرنیوالے اساتذہ میں اسناد اور چیک تقسیم کئے
0 comments:
Post a Comment