راجن
پور (کرائم رپورٹر) راجن پورکے متوفی تاجرسیٹھ اسلم کی پانچویں بیوی نے
خاوند کی ساری جائیداد ہڑپ کرنے کیلئے اسٹامپ فروش سے ساز باز کرکے جَعلی
اقرار نامہ تیار کرالیا خاتون اور اُس کے دیگر ساتھی میرے بیٹے کی
جائیدادہتھیانا چاہتے ہیں بیوہ بزرگ خاتون کی ڈی پی او راجن پور کو انصاف
کی اپیل تفصیل کے مُطابق راجن پور کے محلہ خواجگان کی رہائشی مسماۃ اصغری
بیوہ عبدالمجید قوم راجپوت نے درخواست گذاری کہ مسماۃ ثمینہ نے اُس کے بیٹے
سیٹھ اسلم کی جائیداد زرعی وسکنی واقع موضع راجن پور نمبر ۲تقریباً23 کنال
مکمل طور پر ہتھیانے کیلئے جَعلی اقرار نامہ تیار کرالیا ہے ملزمان نے
بدنام زمانہ اسٹامپ فروش عبدالخالق سے اسٹامپ خرید کرنا ظاہر کیا اور وثیقہ
نویس محمد جہانگیر کی مہر لگوائی جبکہ ریکارڈ میں محمد جہانگیر نامی کوئی
وثیقہ نویس ہی نہیں ہے میرے بیٹے کے اسٹامپ رجسٹر پر انگوٹھے ہی نہیں میرا
بیٹا 15مارچ کو فوت ہوا جبکہ ملزمان نے ایک ماہ بعد اسٹامپ خرید کر جعلی
دستاویز تیار کی فرضی گواہ تیار کئے گئے ہیں اور اقرار نامہ محمد عبداللہ
ومحمد نصراللہ کے ساتھ کیا جانا ظاہر کیا ہے بیوہ خاتون نے وزیراعلیٰ
پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مُطالبہ کیا کہ جعلساز اس کے بیٹے کی آراضی
جسکی مالیت کروڑوں روپوں میں ہے فرضی کاروائیوں کے ذریعے ہڑپ کرنا چاہتے
ہیں اور مجھے میرے شرعی حق سے بھی محروم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے انصاف
فراہم کرنے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مُطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment