Feature Top (Full Width)

Monday, 2 June 2014

غریب اور نادار لوگوں کی خدمت کیلئے اور اُن کو ریلیف دینے کیلئے ضلعی حکومت دن رات کوشاں ہےڈی سی اور اجن پور غازی امان اللہ


راجن پور(کرائم رپورٹر) ڈی سی اور اجن پور غازی امان اللہ نے کہا کہ غریب اور نادار لوگوں کی خدمت کیلئے اور اُن کو ریلیف دینے کیلئے ضلعی حکومت دن رات کوشاں ہے اور اُن کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے راجن پور میں مدنی دستر خواں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اِس مدنی دستر خواں میں غریب عوام کو20روپے کا کھانافراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مخیر حضرات اپنا حصہ شامل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ضلعی افسران ، اے ڈی سی محمد امین اویسی، اے سی چوہدری مختار احمد، ای ڈی او سی ڈی و فنانس اصغر جلبانی،ٹی ایم او عثمان جاوید،صدر انجمن تاجران علاؤالدین مزاری،جنرل سیکریٹری پریس کلب ندیم قریشی، معززین اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کار خیرکاآغاز کرنے والے صدر پریس کلب ا نجینئر امجد فاروق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے خدمت خلق کی جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اپنے رفقاء کار کی معاونت سے بہتر سے بہتر سرانجام دیں گے جس طرح ڈی سی او غازی امان اللہ نے راجن پور میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں اور ایک نیا راجن پور وجود میں آ گیا ہے اِسی طرح مدنی دستر خواں کے بھی جال بچھا دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور مزدوروں کیلئے یہ مدنی دستر خواں 20روپے فی کس کے حساب سے معیاری کھانا فراہم کریگا۔آخر میں مدنی دستر خواں کی کامیابی کے لئے مولانا علی محمد صدیقی نے دعا کرائی۔یہ مدنی دستر خواں چوک الہ آباد پر دوپہر 12بجے سے 2بجے تک روزانہ کی بنیاد پر ہو گا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers