راجن پور(کرائم رپورٹر) اتبا ع رسولﷺ فرقہ پرستی کے خاتمہ کی ضامن ہے۔دہشت
گردی کو فروغ دینے والے اسلام کی حقیقی اساس کو نقصان پنچا رہے ہیں۔اولیاء و
صو فیائے کے پیغام محبت نے دنیا میں اسلام کا حقیقی چہرہ پیش
کیا۔درود و سلام پڑہنے والے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں۔پاکستان کی بقا
کے لیے اتحاد اہلسنت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر مذ ہبی
امور سید حامد سعید کاظمی نے تنظیم السعید کے ضلعی سیکرٹریٹ میں علماء
مشائخ کے اتھاد اہلسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر جماعت
فریدیہ کے سربراہ خواجہ عامر کوریجہ۔روحانی شخصیت سید صادق رسول شاہ
بخاری،سرائیکی قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ،صدر پریس کلب
انجینئر محمد امجد فاروق،قاری نور الحسن الرحیمی،مولانا مختیار فیضی،نے
خطاب کیا جبکہ قاری نور الحسن نے تلاوت،میاں مظفر الدین نے حمد باری
تعالی،اور نقابت قاری خورشید بزدار نے کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا
بیرون ممالک کے فنڈز عوام کی فلاح و مہبود کیے لیے سرکاری سطح پر فراہم کیے
جائیں اگر ایران کے اداروں کو فندز پراعتراض ہے تو سعودی عرب بھی پاکستان
میں اداروں کی بجائیے حکومت کو فندز فراہم کرے،مقررین کا کہنا تھا کہ
پاکستان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا رھا ہے جبکہ ن لیگ خانقاہی
نظام کو نقصان پنچانے کے لیے درباروں کو سیکورٹی کے نام پر بند کیے ہویے
ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہندوستان سے زیادہ خطرہ ملکی دہشت
گردوں سے ہے۔انھوں نے کہا کہ اہلبیت،اور افواج پاکستان کے خلاف بات کرنے
والے اسلام اور پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہیں۔اس معوقع پر جماعت اہلسنت و
تنظیم السعید کے رہنماوں سید اسماعیل شاہ بخاری،قاری حبیب اللہ
صادقی۔چوھدری افتحار سعیدی،حاجی نذیر احمد زرگر،ڈاکٹر محمد اصغر،قاری مطلوب
حسین،فقیر محمد رمضان۔سردار عبداالرحمن خاں دریشک،الحاج لیاقت علی بھی
موجود تھے
0 comments:
Post a Comment