راجن
پور (کرائم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے دانش سکول فاضل
پور میں نئے بھرتی ہونیوالے سٹاف میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کرتے ہوئے کہا
کہ آپ کو خالصتاً میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے ۔اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ محنت ،
لگن اور دیانتداری کیساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں۔ اُنہوں نے کہاکہ سکول
کے نظم و ضبط کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے اِس اِدارے کی کامیابی کیلئے اپنی
صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا
مقصدغریب اور یتیم بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم میسر کرنا ہے۔اُنہوں نے
کہا کہ دانش سکول کی انتظامیہ بچوں کے کھانے پینے کے معیاراور طبی سہولیات
پر بھی خصوصی توجہ دے اور بچوں کوہرگز احساس کمتری کا شکار نہ ہونے
دیں۔تعلیم کیساتھ ایسی تربیت کی جائے کہ یہ معاشرے کے بہترین اور کامیاب
شہری ثابت ہوں۔ اِس موقع پر پرنسپل دانش سکول محمد اسلم ، زرقا سہیل
رانااور صدر بار رفیع پچار بھی موجود تھے۔ پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
پوری جانچ پڑتال کے بعد ڈی سی او کی نگرانی میں آپکا میرٹ بنایا گیا ہے ۔
کسی قسم کی سفارش کے بغیر شفاف طریقہ سے بھرتی کے عمل کو مکمل کیا گیا ہے
0 comments:
Post a Comment