راجن پور(کرائم رپورٹر ) بچوں کو زندگی اور تعلیم کا پیدائشی بنیادی حقوق
حاصل ہے ،قدرتی آفات کے نتیجہ میں دونوں حقوق بڑی شدت سے متاثر کر تے ہیں
،قدرتی آفات سے بچاؤ اور تدابیر سے آگاہی اور سکولوں میں دوسری ضروری
سہولیا ت کی فراہمی کیے بغیر ملکی و بین الا قوامی اہداف حاصل نہیں کیے جا
سکتے ہیلپ فاو نڈیشن غربت اور قدرتی آفات میں مشکلات کو کم کر نے کا
بنیادویژن رکھتی ہے جس کے تحتسیلاب زدہ علاقوں کے 25گرلز پرائمری سکولوں
میں ضروری بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ،ان خیالات کا اظہار ہیلپ فاو
نڈیشن کی پروجیکٹ مینیجر رخسانہ مبارک نے اپنے دفتر میں میڈیا بریفنگ میں
کیا ،انہوں نے کہا کہ محفوظ سکول پروجیکٹ کے تحت مرکز کوٹمٹھن کے 25 سے
زائد سکولوں میں پختہ کمروں کی تعمیر و دیگر ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی
گئی ہے اس سے قبل قدرتی آفات سے بچاؤ کی مہم کے تحت آگاہی کے لیے مقابلہ
ڈرائینگ ،تعلیمی فن پاروں کی نمائش اساتذہ و سول سوسائٹی کو تربیت بھی دی
گئی ہے ،انہوں نے کہا موجودہ دور میں ترقی کے تمام منصوبوں بل خصوص سکولوں
اور تعلیم میں تخفیف آفات کے علم و تدابیر کی شمولیت بے حد اہم ہے
0 comments:
Post a Comment