راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جانوروں کے چارے میں استعمال ہونے والے بھوسہ
کو غیر قانونی طور پربٹھوں میں استعمال کیا جانے لگا جوکہ دفعہ 144 کی کھلی
خلاف ورزی ہے مقامی انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ،ان خیالات کا اظہار
راجن پور کے بیلنگ پریس ایسوسی ایشن،و مویشی پال ،عنایت اللہ،شفقت
رحیم،ارشد علی،سکندر خان،و دیگر نے میڈیا کو بتایا ہے ضلع بھر میں جانوروں
کا بھوسہ استعمال کرنے کی وجہ سے جانوروں کے چارے کا بحران شدت اختیار کرتا
جا رہا ہے جوکہ دفعہ 144ایکٹ کی خلاف ورزی ہے کیونکہ کاروائی نہ ہونے کی
وجہ سے ایجنٹ مافیا بھوسہ کی خرید کرکے بٹھہ مالکان کو فروخت کررہے ہیں جو
مویشی پال اور بیلنگ پریس ایسوسی ایشن سے نا انصافی ہے ان کے خلاف فی
الفو ر کاروائی کی جائے تاکہ غیر قانونی طور پر بھوسہ کی فروخت کو روکا جا
سکے اور مقامی مویشی پالوں کو بھوسہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
0 comments:
Post a Comment